انٹیریئر ڈیزائن کے ماہروں کا بنایا گیا ایک جدید پرآسائش گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
Moradia de grandes proporções no Rio de Janeiro, Studio Claudia Pimenta e Patricia Franco Decoração de Interiores Studio Claudia Pimenta e Patricia Franco Decoração de Interiores Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos
Loading admin actions …

برازیل کی روشن آب و ہوا کو مد نظر رکھتے ہوئے، آج ہم آپ کو ایک حیران کر دینے والا گھر دکھائیں گے۔ جو دیکھنے میں ایک عام سا بیرونی دروازہ لگتا ہے، اپنے اندر انٹیریر ڈیزائن کے ذہین اور خوبصورت لوازمت کا ایک خزانہ سموئے ہوئے ہے۔ اِس گھر کو ایک غیر معمولی طور پر باصلاحیت معمار نے ترتیب دیا ہے اور ہم جانتے ہیں کہ آپ خود کو اِس کے ہر اندازِ اور ہر پہلو کی داد دیتا پائیں گے۔

ہم نے اِس شاندار گھر کا سفر زیادہ کھلی جگہوں سے شروع کیا، جہاں پائی جانے والی قدرت کی جھلکیاں گھر کے سامنے والے پر لطف حصے کو بغیر کسی دقت کے اندرونی خاکے کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں۔ اور آپ ایک پر تکلف سوئمنگ پول اور اور پر آسائش بالکونی دیکھ کر بالکل بھی حیران نہیں ہوں گے۔ یہ واضح طور پر ایک ایسا گھر ہے جو ملنسار تفریح سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ اِس میں موجود ہر جگہ نفاست کے ساتھ خاص طور سے عمدہ تاثر مہیا کرنے کے لیے بنائی گئی ہے ، جیسا کے پول ٹیبل اور آراَم دہ کرسیاں۔ گھر کے اندر، ہم ایک کے بعد ایک کمرے دیکھتے ہیں جو نفاست سے بھرپور، درمیانے رنگوں اور قدرتی مواد سے آراستہ ہیں اور معیار اور آسائش کا بہترین ملاپ پیش کرتے ہیں۔ یہ نہایت حیران کن ہے کہ کیسے ہر ایک جگہ دوسری سے جڑی ہوئی ہے جس سے گھر ہم آہَنْگ اور پرسکون بنتا ہے۔ اور یہ صرف جمالیات کے بارے میں نہیں ہے، جیسا کہ گاہک کی ضرورت کے مطابق بنایا گیا یہ کچن ثابت کرتا ہے کے فعالیات اور ضروری سہولیات پر بھی خاص توجہ دی گئی ہے۔ دوسری منزل پر ہم مزید نجی جگہیں دیکھتے ہیں۔ جیسا کہ بیڈروم اور باتھ روم، جن میں سے ہر ایک کو الگ اندازِ میں سجایا گیا ہے۔ حالانکہ پورے گھر کو ایک جیسا ہی بنا دینا زیادہ آسَان ہو سکتا تھا، یہ بات دلچسپی کا باعث ہے کے کیسے مختلف اندازِ میں بنائے گئے کمرے ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں اور مہارت سے ایک ایسا پرسکون گھر بناتے ہیں جس کے ہم سب آرزو مند ہیں۔ اِس میں ایک گھر میں موجود آفس بھی شامل کیا گیا ہے جو یہ ثابت کرتا ہے کے تفریح اور خوبصورتی کتنی ہی اہم کیوں نہ ہو، ایک بہترین اندازِ میں چلتے گھر کا بنیادی خاکہ اس کے مکینوں کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا جاتا ہے۔ چلیے اِس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

اپنے خوابوں کا گھر بنانے کی مزید تجاویز کے لیے یہ آئیڈیا بک دہکھیں: جدید سجاوٹ کا حامل ایک عمدہ گھر

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista