۱۰ کم قیمت طریقے آپکے گھر کے پیش منظر کو بہتر بنانے کے لیے

Shahtaj Shahtaj
PROJEKT DOMU LIV 3 G2 , Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Pracownia Projektowa ARCHIPELAG Casas modernas
Loading admin actions …

آپکے گھر کا پیش منظر اسکے چہرے کی طرح ہے – عملی طور پر، یہ بنیادی طور پر آپکے گھر کا بیرونی پردہ ہے، وہ جو آپکے گھر کے جوہر، روح اور شخصیت کو ظاہر کرتا ہے۔ آپکے گھر کو متوجہ کرتا اور دلکش مناظر فراہم کرتا ہے، ایک عمدہ طریقے سے ڈیزائن کیا ہوا پیش منظر آپکی جائیداد کی قیمت اور دلکشی میں بہت واضح فرق لا سکتا ہے۔ 

البتہ، اپنے پیش منظر یا غلاف کو بدلنا اکثر خود سے کرنے والے منصوبوں میں سب سے مشکل لگتا ہے۔ گھر کے بہت بڑے سائز کی وجہ سے، اسکے منظر کو مختلف بنانا یا تبدیل کرنا ناممکن لگتا ہے۔ لیکن ہوتا نہیں. آج ہومیفائی پر ہم دیکھینگے ۱۰ کم قیمت طریقے آپکے گھر کے پیش منظر کو بہتر بنانے کے لیے۔ اور جاننے کے لیے ذیل میں پڑھیں اور اپنے گھر کو آج ہی نئے سرے سے چمکائیں!

۱ . لائٹ لگائیں

فیچر لائیٹنگ آپکے گھر کے پیش منظر کو اُجاگَر اور روشن کرنے کے لیے آسَان،  سستی اور بہترین ہیں۔ اِس مثال سے کچھ اشارے لیں اور طاق نمبر کی روشنیاں پسند کریں جو آپکے گھر کے سامنے کے باڑ یا گھر کی دیوار پر نصب کیا جاسکتا ہے۔

۲ . واضح دیوار پر رنگ کریں

بغیر پورے گھر کو رنگ کرنے کا سہارا لیے، ایک واضح دیوار کو رنگنے سے آپکے گھر کو واضع دلکشی مل جائیگی جسکی اسے ضرورت ہے۔

۳ . ایک نیا رنگنے کا کام

اگر آپکا گھر بدتر اور گھسا ہوا لگ رہا ہے، تو آپکو اسے مکمل طور پر رنگ دینا چاہیے۔ ویسے تو یہ ایک سادہ واضح دیوار کو رنگنے سے زیادہ مہنگا ہوگا، یہ ان پیش منظروں کے لیے اہم ہے جو پرانے، تاریخی اور مکمل معائنے کے ضرورت مند ہیں۔

۴ . بنیادوں پر پتھر کی پٹی لگائیں

بنیادوں پر پٹیاں، آپکے گھر کو سختی اور مضبوطی کا اِحْساس دینگی۔ اینٹوں کی ٹائلز اچھی طرح کام کریں گی، جو سستی اور نصب کرنے میں آسَان بھی ہیں، جبکہ پتھر کے مخلوط بھی بہترین انتخاب ہے۔

۵ . صاف رکھیں

اپنے گھر کو بہترین دکھانے کا ایک کامیاب طریقہ ہے اسے صاف رکھا جائے۔ اپنے گھر کے سامنے پتے، کچرے اور دھول کے ڈھیر لگانے کے بجائے، ایک ویک اینڈ اسے رگڑنے، چمکانے اور صاف کرنے میں گزاریں جب تک یہ نئے جیسا نہ ہوجائے!

۶ . نئے گیٹ سے تجدید کریں

ایک نیا گیٹ آپکے مکان کو تبدیل کردیگا، ساتھ ہی درجے اور خوبصورتی کو بھی ظاہر کرے گا۔ یہ نیم شفاف باڑ مثالی ہے کیونکہ یہ پوشیدگی اور حفاظت پیش کرتا ہے، جبکہ روشنی بھی اندر آنے دیتا ہے۔

۷ . پودے لگائیں

پودے اور رنگ نے اِس پیش منظر میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ مالی یا ماہر اَرْضی مناظر سے بات کرلیں اگر آپ اپنے خاص مقام یا جگہ پر پودوں کی قِسموں کو لے کر بےیقینی کا شکار ہیں۔

۸ . ایک نیا سامنے کا دروازہ

ایک نیا سامنے کا دروازہ یقینا سستا اضافہ نہیں ہوگا جو آپ کرسکتے ہیں، لیکن یہ یقینی طور پر بہترین میں سے ایک ہوگا! یقینی طور پر آپکے گھر کے لیے آپکا پیاربڑھانے کے لیے، ایک دلکش داخلی دروازہ نظر فریب، تازہ دم، اور دسترس اور اسٹائل کی قیمت ادا کرنے کے لیے بہترین ہے۔

۹ . شیشا صاف رکھیں

شییشے صاف کرنا آسَان، قیمت میں کم اور بڑے نتیجے پیش کرتا ہے۔ کیا آپکے اِس ہفتے کوئی پلان ہیں؟ یہ شاید تھوڑی محنت شاقہ کا وقت ہے اپنے پیش منظر کے شیشے کو اسٹائلش، صاف کارآمد بنانے کا۔

۱۰ . اپنی باغ کو دلکش بنائیں

اپنے سامنے موجود باغ کو دلکش بنانے میں کوئی زیادہ قیمت نہیں لگتی، بلکہ اس کا آپکے گھر کے مجموعی ظہور اور افادیت پر گہرا اثر ہوگا۔

اور چاہیے؟ اسکو دیکھیں: ۱۵ خوبصورت مسہری کے سرہانے جو نقل کرنے میں آسان ہیں

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista