چھوٹے بیڈروم کو بڑا دکھانے کے 12 شاندار طریقے

M Usman M Usman
6M2 Cuarto de Huéspedes + Escritorio, MinBai MinBai Dormitorios minimalistas Madera Acabado en madera
Loading admin actions …

موجودہ دور میں گھروں کے اندر فرش کی جگہ چھوٹی ہوتی جا رہی ہے۔ اسی وجہ سے اکثر اوقات بیڈروم میں مطلوبہ اضافی جگہ دستیاب نہیں ہوتی۔ لیکن ہومی فائی کے ہوتے ہوئے پریشان ہونے کی قطعاً ضرورت نہیں، ہمارے پاس اس مسئلے کا بہترین حل ہے۔ 

ہمیشہ کی طرح ہم لائے ہیں یہ 12 آئیڈیاز جو آپ کے چھوٹے بیڈروم کو بنائیں شاندار، ہم جانتے ہیں کہ گھر کی سجاوٹ ایک مہنگا کام ہو سکتا ہے لیکن ایک درمیانہ حل ایسا بھی ہے جس سے آپ اپنے گھر کو اپنی مرضی سے سجا سکتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ تجاویز پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے بعد آپ اپنے بیڈروم کی جگہ کو مکمل طور پر استعمال کر سکیں گئے۔

1. شیشوں کو استعمال

شیشے صرف چہرہ دیکھنے کیلئے ہی نہیں بلکہ یہ ایسا عنصر ہے جو آپ کے بیڈروم کی رعنائیوں میں بیش بہا اضافہ کر سکتا ہے۔ الماریوں کے پٹ کو شیشوں سے سجانا بیڈروم وسیع بناتا ہے۔

2. ہر قسم کا فرنیچر

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ بیڈروم کو دوسرے کمروں کی نسبت زیادہ اشیا کی ضرورت ہوتی ہے۔ الماری، بیڈ اور اسکے ساتھ دو میز بنیادی ضرروت میں شامل ہیں۔ اگر بات بچوں کے کمرے کی ہو تو چیزوں کی تعداد اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ 

یہ بات ذہن میں رکھیں کہ بچوں کو ڈیسک، کتابوں اور مختلف گیمز کیلئے زیادہ جگہ درکار ہوتی ہے۔ ایسا فرنیچر استعمال کریں جو ایک ساتھ ہی ساری ضرورتوں کیلئے کافی ہو اس طرح آپ ہر چیز کو جامع، صاف ستھرا اور بیڈروم کو آرام دہ بنا سکتے ہیں۔

3. ایک جیسا فرنیچر

اپنے کمرے میں ہم آہنگی پیدا کرنےکا اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ الماری اور بیڈ کی بناوٹ کیلئے ایک جیسا سامان استعمال کریں، کام والا ڈیسک بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس طرح آپ کے کمرے میں دلکشی اور ہم آہنگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

4. اچھی روشنی

مناسب مصنوعی روشنی آپ کے بیڈروم کو چمکدار بنانے کیلئے ضروری ہے۔ اپنے بیڈ کے ہیڈبورڈ سمیت اس کا پورے میں پھیلاؤ ضروری ہے۔

5. قدرتی نظارے

کشادہ اور کھلے آسمان تلے رہنے کی جگہ جس میں کافی قدرتی روشنی ہو ہر ایک کی قسمت میں نہیں ہوتی۔ لیکن اگر آپ کے بیڈروم کی کھڑکی گلی میں کھلتی ہو تو قدرتی روشنی کو بلارکاوٹ کمرے میں پھیلنے دیں۔
اس طرح نہ صرف آپ کے بیڈروم کی دلکشی میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ بڑا بڑا اور خوبصورت بھی لگے گا۔

6. کثیر الجہت فرنیچر

فرنیچر کو صرف سٹوریج کیلئے استعمال کرنے کے بجائے ہمیں ان کے دوسرے کاموں کو بھی دیکھنا چاہئے، مثال کے طور پر ایسا فرنیچر جس میں ہیڈ اور ڈیسک دونوں شامل ہوں یا دو بیڈ کے ساتھ الماری بھی اچھا انتخاب ہے۔

بیڈ کو دیوار کے ساتھ لگانا ہمیشہ سے ایک جگہ بچاؤ آپشن کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، آپ بھی اس تجویز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ 

7. ایک اور

کثیر الجہت(ملٹی فنکشنل) فرنیچر کی ایک اور مثال دیکھئے، اس تصویر کے بعد آپ چھوٹے بیڈروم کا گلہ نہیں کریں گئے۔
اس خوبصورت چھوٹے بیڈروم میں چند مربع میٹر میں  موجود اس ملٹی فنکشنل(کثیر الجہتی) فرنیچر کے ذریعے ڈیزائنر نے اس جگہ کو دیکھنے لائق بنا دیا ہے۔ کمرے میں فرنیچر کا اضافہ متاثرکن اور دیدہ زیب ہے۔

8۔ جگہ کا فائدہ اٹھائیں

بیڈروم میں ہر اضافی جگہ اہمیت رکھتی ہے، چھوٹے بیڈروم میں جگہ کو استعمال کرتے ہوئے انچ انچ کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ اسی لئے ہومی فائی کا مشورہ ہے کہ بیڈ کے نیچے جگہ کو بھی ضائع نہ کیا جائے۔ 
آپ اس جگہ میں کپڑوں سے بھرے سوٹ کیس یا استعمال کے جوتے رکھ سکتے ہیں۔

9۔ چھوٹا فرنیچر

اکیلے رہتے ہوئے ڈبل بیڈ کا استعمال غیرضروری ہے۔ چھوٹے بیڈروم میں سنگل بیڈ کا استعمال دانش مندانہ عمل ہے۔ کنوپی والے ماڈل کے ذریعے آپ جگہ کا صحیح استعمال کر سکتے ہیں۔

10۔ سفید رنگ

چھوٹی جگہ کیلئے سفید رنگ سب سے اچھا اور ضرورت کے عین مطابق ہے، گہرے رنگوں کے بجائے سفید رنگ کا چھوٹے بیڈروم کو کشادہ اور روشن بناتا ہے۔

11. بیڈ جو غائب ہو جائے

اگر آپ کا بیڈروم دوسری سرگرمیوں کیلئے بھی استعمال ہوتا ہو تو فولڈنگ بیڈ یعنی مڑنے والے بیڈ کا آپشن سب سے بہتر ہے۔ اس طرح آپ ضرورت کے وقت(سونے کیلئے) اس بیڈ کو استعمال کر سکتے ہیں، بچوں کے کمرے کیلئے یہ انتخاب اور بھی جچتا ہو گا۔

12. پارلر جیسا بیڈروم

تصویر میں جو فرنیچر نظر آ رہا ہے یہ دراصل ایک فولڈنگ بیڈ ہے، دن کے وقت میں کمرے کا فائدہ اٹھانے کیلئے پہیوں والا صوفہ بنا دیا گیا ہے۔ 
مہمانوں کے استعمال کیلئے ایسا متبادل انتخاب زبردست ہے۔

ایسے مزید دیدہ زیب اور بہترین حل دیکھنے کیلئے یہ آئیڈیا بک ضرور دیکھیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista