ایک خوبصورت اور رنگین گھر

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salones eclécticos
Loading admin actions …

آج ہم لاہور کا سفر کرنے والے ہیں جہاں لی لیسٹر ڈیزائن کے انٹیریر ڈیزائنرز نے ایک شہری گھر کی تجدید نو کی اور بلا شبہ بہترین نتائج حاصل کیے۔ 

یہ گھر بہت بڑا تو نہیں تھا مگر اِس کی خوبصورتی اتنی ہے کہ آپ اسے نظر اندازِ کر ہی نہیں سکتے۔ ڈیزائنرز نے ہر جگہ کے بہترین استعمال کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا تھا۔ دَر حقیقت، آج ہم جان جائیں گے کہ چھوٹے پیکٹ میں بڑا دھماکا کیسے کیے جاتا ہے۔  

آج اِس گھر کا جائزا لیتے ہوئے ہم نے انٹیریر ڈیزائن سے متعلق بہت سی جدید تراکیب سیکھیں اور یہ بھی جانا کہ ہم اپنے گھروں کو کہیں زیادہ بڑا کیسے بنا سکتے ہیں۔  

ہم یہ بھی جانیں گے کہ علاقائی فن تعمیر کس قدر دلکش ہو سکتا ہے۔ آپ آج جان جائیں گے کہ پاکستانی فن تعمیر دنیا میں کسی سے کم نہیں۔  تو کیا اِس پر ایک نظر ڈالی جائے ؟

یہ نیلا ہے

homify Recámaras eclécticas

اِس اپارٹمنٹ کی خواب گاہ سوتی کپڑے، لکڑی کے ہلکے فرنیچر اور ایک روشن نیلی دیوار پر مشتمل ہے۔ 

نیلی دیوار اِس جگہ کا مرکزی حصہ ہے جو اِس کے حجم سے دھیان ہٹا دیتی ہے۔ اِس کے علاوہ یہ کمرے میں خوبصورتی اور تازگی کا احساس بھی لے آتی ہے۔  یاد رکھیں کہ رنگ آپ کے مزاج پر اثر اندازِ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو بیڈروم کے لیے ایسا رنگ چنیں جو سکون کا احساس دے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی خواب گاہ میں خوشحال یا کام جیسا ماحول رکھنا چاہیں، انتخاب آپ کا ہے۔  

چھت سے لٹکتے یہ لیمپ اور بستر کے ساتھ موجود دہی لالٹینیں کمرے میں تھوڑا صنعتی اندازِ لے آتی ہیں۔

سمجھدارانہ شیلف

homify Recámaras eclécticas

خوابگاہ کے ایک کونے پر ڈیزائنرز نے خالی عمودی جگہ کا استعمال کرتے ہوئے وہاں شیلف لگائے ہیں، جو چھت سے لٹکے ہوئے ہیں۔ لکڑی کے ہلکے شیلف اس دیہی اور صنعتی اندازِ میں اضافہ کرتے ہیں جس کی ہم پہلے بات کر رہے تھے۔ 

شیلف کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ آپ ان میں کتابیں اور دوسرے لوازمات ترتیب سے رکھ سکتے ہیں اور وہ نظروں کے سامنے بھی رہتے ہیں۔ اِس سے آپ کا گھر صاف رکھتے ہوئے بھی پر کشش بنایا جا سکتا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ کس طرح ڈیزائنرز نے اِس شیلف میں گملے رکھے ہیں جو اِس جدید اپارٹمنٹ میں قدرت کا حُسْن لے آتے ہیں۔ ایک شاندار تجویز !  

اور شیلفوں کی اِس سے بھی اچھی بات یہ ہے کہ آپ اِس کو خود بنا کر تنصیب کر سکتے ہیں۔

سادہ اور دلکشی سے بھرپور

homify Comedores eclécticos

اِس کھانے کے کمرے میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح لکڑی سے بنا فرش اِس تجدید کردہ جگہ کو اِس کی اصل سے جوڑے رکھتا ہے، جو بہت دلفریب ہے۔ 

فرش کی گہرے رنگ کی لکڑی سفید دیواروں اور لکڑی کے فرنیچر کے ساتھ ہم آہَنْگ نظر آتی ہے۔  

کیا آپ نے دیکھا کہ ڈیزائنرز نے ہلکے فرنیچر کا استعمال کیا ہے جو زیادہ جگہ نہ گھیرتا ہو؟  

انہوں نے گھر کے اِس حصے کی آرائش کے لیے ایک فن پارے کا استعمال کیا ہے جو جگہ کو بھرے بغیر خوبصورت بنا دیتا ہے۔ یہ نہایت نفیس اندازِ میں گھر کا حُسْن بڑھانے کا ایک اعلی طریقہ ہے جو فرش پر کچھ بھی جگہ نہیں گھیرتا۔

چھوٹا سا کچن

homify Cocinas eclécticas

اِس کچن میں بھی آپ نیلا رنگ دیکھ سکتے ہیں جو ماحول کو خوش حَال بناتا ہے۔ 

ایک چھوٹے گھر میں سامان رکھنے کی جتنی جگہ ہو کم ہوتی ہے، خاص کر کہ کچن میں۔ تو ڈیزائنرز نے اِس امر پر سب سے زیادہ توجہ ڈی اور ڈھیر ساری الماریاں، درازیں اور شیلف لگائے۔ اِس طرح سب سامان منظم رہتا ہے اور آپ اسے اپنی پسند کے مطابق نظروں کے سامنے یا چھپا ہوا رکھ سکتے ہیں۔  

کیا آپ نے دیکھا کہ یہ لکڑی کے شیلف ویسے ہی ہیں جیسے ہم نے بیڈروم میں دیکھے تھے؟ سارے گھر میں ایک جیسا ڈیزائن رکھا گیا ہے۔

چھوٹی چھوٹی باریکیاں

homify Cocinas eclécticas

کبھی کبھار گھر کی تجدید کے دوران کچھ اصلی عناصر کو رکھنا ضروری ہو جاتا ہے۔ 

جیسا کہ ہم اِس کچن میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ صاف ستھرے پالش شدہ نلکے تجدید سے پہلے بھی گھر میں موجود تھے۔ یہ خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔  نیا اور پرانا سامان ایک ساتھ مل کر حیرت انگیز نتائج تخلیق کر سکتا ہے۔

کپڑے کا استعمال

homify Salones eclécticos

اِس رہنے کے کمرے میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کس طرح کمرے میں رنگ اور خوشی کا احساس لانے کے لیے مختلف اقسام کے کپڑوں کا استعمال کیا گیا ہے، جو کہ گھر والوں کی پسند کا اپنائیت بھرا ماحول بناتے ہیں۔ 

کرسی پر رکھے کشنز پر گہرے نیلے اور سبز رنگ کے ساتھ ساتھ ڈیزائن والے کور بھی چڑھائے گئے ہیں۔ یہ باقی جگہ پر موجود ہلکے اور درمیانے رنگوں کے ساتھ خوبصورتی سے میل کھاتے ہیں۔  

فرش پر موجود نیلا قالین رہنے کے کمرے کو سکون اور رنگ عنایت کرتا ہے اور کسی بھی گھر کے لیے ایک بہترین تجویز ہے۔  

اگر آپ کو یہ مضمون اچھا لگا تو یہ بھی بہت پسند آئے گا: کراچی کے انٹیریر ڈیزائنرز کی جانب سے قدیم اندازِ کی سجاوٹ کی ۸ تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista