ایک کامل گھر کے لیے 14 زبردست خیالات!

Hamna – Homify Hamna – Homify
Caúcaso, MARIANGEL COGHLAN MARIANGEL COGHLAN Pasillos, vestíbulos y escaleras modernos
Loading admin actions …

کیا آپ کا بھی یہ خواب ہے کہ آپ کا گھر بھی ایک کامل گھر ہو؟ کیا آپ بھی اپنے گھر کے اندرونی حصے کو خوبصورتی اور زبردست سٹائل کے ساتھ سجانا چاہتے ہیں تاکہ آپ کا گھر کشادہ اور پرتعش لگے؟ ایک ایسا گھر جدھر کا باغ باہر کا مزہ لینے کے لیے بہترین ہو، ایک ایسا کچن جدھر کھانا پکانا بھی پر لطف کام لگے اور ایسے آرامدہ کمرے جو کسی پر تعش ہوٹل کی طرح بہترین ہوں۔

چلیں بھر آپ بھی اس آئیڈیا بک کو دیکھیں جو کہ ایسے طریقوں سے بھری ہوئی ہے جو کہ آپ کا خواب پورا کرنے ميں مدد کریں گے۔

1- پیرا گولا کا اضافہ کریں

اس چیز سے زیادہ پر لطف کوئی اور بات نہیں ہو سکتی کہ ہم گھر کے بیرونی حصے میں بیٹھ کر باہر کی تازہ ہوا کا مزہ لے سکیں۔ پیرا گولا بہت پیچیدہ بھی ہو سکتا ہے اور بہت سادہ بھی مگر یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنے گھر میں کس قسم کی آرائش پسند کرتے ہیں۔

یہ پیرا گولا آپ کو موسم گرما کی ٹھنڈی شاموں کا بھرپور مزہ لینے دے گا۔

2- منفرد مگر سادہ سامنےکا حصہ

ایک بہت ہی زیادہ بھرا ہوا سامنے کا حصہ دیکھنے والے کو پریشان ہی کر دیتا ہے۔ اس لیے آپ اپنے گھر کے سامنے والے حصے کو سادہ رکھیں لیکن ادھر سے ہی اپنے گھر کے اندرونی اسٹائل کی ہنٹ دینا شروع کر دیں۔ 

3- اپنے گھر کی بیرونی جگہ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کریں

جیسا کہ پہلے بات ہوئی ہے کہ زیادہ تر لوگ موسم گرما کی شامیں باہر گزارنا پسندکرتے ہیں، اسی سلسلے میں ایک اور مشورہ یہ ہے کہ اسے آپ دیگرکاموں کے لیے استعمال کر سکتے ہیں جیسا کہ آپ ادھر کھیلنے کی چیزیں، چھوٹا باورچی خانہ یا پھرکھانے کی میز رکھ سکتے ہیں۔ 

4- ہلکے اور ٹھنڈک فراہم کرنے والے رنگوں کا انتخاب کریں

آپ ان رنگوں کا انتخاب کریں جو کہ پرسکون انداز پیش کریں جیسا کہ سفید اور نیلا رنگ ۔ رنگوں کا انتخاب کرتے وقت یہ سوچ لیں کہ آپ کس قسم کا ماحول اپنے کمرے میں لانا چاہتے ہیں اور دیگر اشیاءکس مٹیریل کی بنی ہوئی ہیں۔ مختلف سطحوں اور اونچايوں 

5- مختلف سطحوں اور اونچائیوں کے ساتھ کام کریں

مختلف اونچائیوں والا کمرہ دکھنے میں ہمیشہ بہت شاندار لگتا ہے۔ اس سے پوری جگہ میں گہرائی پیدا ہو جاتی ہے۔

لیکن اگر آپ اس طرح کا انداز اپنے گھر میں استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو کسی اندرونی آرائش کے ماہر سے مدد لینی ہو گی۔

6- باہر نکلی ہوئی بیم کو مزید نمایاں کریں

چھت سے باہر نکلی بیم ایک بہت ہی زبردست انداز ہے۔ اگر آپ کے کمرے میں بھی یہ انداز موجود ہے تو آپ اس کو ہی آرائش کے وقت سب سے زیادہ نمایاں رکھیں۔

7- کونے میں ایک چھوٹا سا آفس بنانا مت بھولیں

گھر کے کونے میں بنا ایک چھوٹا سا آفس آپ کو توجہ کے ساتھ گھر پر کام کرنے کے قابل بناۓ گا۔ 

8- راہداریوں کا استعمال

آپ کے گھر کا ہر حصہ استعمال ہو سکتا ہے۔ اپنے گھر کی راہداریوں کا فائدہ اٹھائیں اور ان کو لائبریری اور شیلف میں تبدیل کر دیں۔

9- قدرت کو اپنے گھر کے اندر لائیں

گھر کی آرائش میں پھولوں اور چند خشک ٹہنیوں سے تھوڑا قدرتی انداز لائیں۔ اس سے آپ کا کمرہ بہت پرسکون اور خوبصورت لگے گا۔

10- آرائش میں پرسنل ٹچ لائیں

مخلف انداز کو اپنی مزی سے ملائیں۔ جیسے جدید انداز کی آرائش کے ساتھ کوئی ایسی اینٹیک چیز رکھ لیں جو آپ کے لیے ذاتی طور پر اہم ہو۔  آپ کا گھر آپ کی شخصیت کا عکاس ہونا چاہیے۔

11- گھر کے کونوں کا استعمال

یہ مشورہ گھر کے ان کونوں کے لیے ہے جن کے ساتھ آپ کو سمجھ نہیں آتا کہ ان کا کیا کیا جاۓ۔ آپ ان کونوں مختلف آرٹ کی چیزیں رکھ سکتے ہیں۔

12- آپ کا کمرہ چیزیں رکھنے کی جگہ نہیں ہے

آپ کی خوابگاہ آرام کرنے کی جگہ ہوتی ہے اس لیے اسے صاف ستھرا اور فالتو اشیاء کے بغیر ہونا چاہیے۔

13- بچوں کے کمرے کو رنگوں سے بھر ہونا چاہیۓ

بچوں کے کمرے کی سجاوٹ کرتے وقت شوخ رنگوں کا استعمال کریں، لیکن ان رنگوں کو بہت زیادہ گہرہ نہیں ہونا چاہیے۔ سب سے بہتر یہ ہے کہ دونوں طرح کے رنگوں کو ملا کر استعمال کر لیا جاۓ۔

14- گھر کی ڈیزائنگ کے وقت ہی ہر جگہ کا بھرپور استعمال کریں

اپنے گھر کی ساری جگہ کو اس طرح تقسیم کریں کہ کوئی بھی حصہ فالتو نا رہے۔

اس سلسلے میں آپ ادھر سے آئیڈاز لے سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista