اس ہفتے کے شاهکار!

.homify .homify
Bedroom Interiors , Preetham Interior Designer Preetham Interior Designer Dormitorios modernos
Loading admin actions …

بعض دفعہ ہم اپنے گھر کی تزئین و آرائش کے لیے بہت خرچ کر دیتے ہیں. لیکن سچ یہ ہے کہ اکثر چھوٹی تبدیلیاں آپ کے گھر میں بڑی  محسوس اور نظر آتی ہیں.اس تجاویزی کتاب میں ہم اکیس سادہ حل ہیں جو آپ کے گھر کو تبدیل کرنے میں آپ کی جیب خرچ کے مطابق مدد کریں گے.ہماری تجاویز پر عمل کریں جو ایک ہی وقت میں آپ کے گھر کومحفوظ اور بدل دیں گی.

چھوٹی تبدیلیاں

Sala Casa once homify Salones eclécticos Textil Ámbar/Dorado Salas y sillones

بہترین تجاویز:

1. فرنیچر کے درمیان تعین ایل ای ڈی لائٹس , 2. باتھ روم کی ٹائلز کو جراثیم کش دوا سے صاف کرنا, 3. مفید تزئین و آرائش, 4. دروازے پر رکھی پائوں صاف کرنے والی چٹائی بدلیں, 5. اپنے دروازوں کی دیکھ بھال کریں, 6. اپنے فرنیچر کی حفاظت, 7. اپنے صوفے کے چمڑے کی حفاظت کریں, 8. دیواروں پر تخلیقیت(خود سے کچھ بنانا), 9. ہک(اشیاء لٹکانے والا کیچ) اصلی اور عملی ہوں, 10۔ باورچی خانے پہ توجہ.

گھر کو سجانا

کون اپنے گھر کو سجانا اور خوبصورت بنانا نہیں چاہے گا وہ بھی پیسوں کی پرواہ کیے بغیر؟ ہم سب ہی، لیکن کیسے؟ آپ حیران رہ جائینگے کیونکہ یہاں زبردست طریقے ہیں جس سے آپ اپنے گھر کو سجا سکتے ہیں پیسہ خرچ کیے بغیر۔ یہ زبردست آئیڈیاز آپکو آپکا خوابی گھر دینگے وہ بھی کم سے کم بجٹ میں – آپ ان سب ہی کو پسند کرینگے!

1. آپکے گھر کا پہلا تاثر داخلی راستے سے ہوتا ہے۔ آپ نہایت ہی عمدہ داخلی راستے کا لطف اٹھا سکتے ہیں صرف اپنے دروازے کو پھر سے رنگنے سے۔ باوقار سیاہ رنگ آپکے دروازے اور گھر کے داخلی راستے کو منفرد اور اسٹائلش بنادیگا۔ اگر آپ چاہیں، تو آپ شوخ ، گہرے رنگوں کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں جیسے نیلا یا لال – یہ سب آپکے گھر کے اسٹائل اور ذاتی ترجیحات پر انحصار کرتا ہے۔ آپ تھوڑی ہریالی بھی لگا سکتے ہیں قلیل لکن نفیس وضع کے لیے۔

2. آپکے گھر میں نئے رنگوں کا شمول اسے مکمل طور پر تبدیل كرسكتا ہے اور ایسا لگےگا جیسے آپ نے نیا فرنیچر لیا ہے۔ اپنے پرانے فرنیچر کو نئے رنگوں سے تجدید کریں اور آپ اُس کے نتائج دیکھ کر حیران رہ جائینگے۔ اسٹوریج یونٹس اور کیبینٹس کو تازگی بخشتے ہوئے اپنے گھر کو نئی اسٹائلش وضع فراہم کریں بغیر زیادہ پیسے خرچ کیے۔

3. اگر آپ اپنے باورچی خانے میں گندگی اور بے ترتیبی سے بچنا چاہتے ہیں، تو ایک آسَان لیکن شاندار آئیڈیا ہے کہ دو بیسن نصب کرلیں۔ ان میں سے ایک میں برتن دھوئیں اور دوسرے میں صاف کی ہوئی پلئٹیں وغیرہ رکھتے جائیں۔ یہ لاجواب اور اسٹائلش لگتا ہے تاکہ آپکا باورچی خانہ بصری طور پر فرحت بخش لگے۔

صاف اور منظم گھر

ہم سب چاہتے ہیں کہ جب ہم لوگوں کا استقبال کریں تو ہمارا گھر صاف اور منظم نظر آئے،لیکن کبھی ایسا بھی ھوتا ھے کہ ہمارے دوست اور  رشتہ دار غیر اعلانیہ طور پر یا وقت سے پہلے آ جاتے ہیں۔اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ ہم مہمانوں کا خوشگوار طریقے سے استقبال کریں اور اندر آنے کی دعوت دیں۔عام طور پر رجحان یہی ھے کہ جب گھر کی ترتیب خوشنما اور آرام دہ ھو، تب ھی لوگوں کو بلایا جائے۔مالک مکان کی سستی اورکاہلی کی وجہ سے گھر میں کاغزات، کتابیں اور روز مرہ کی اشیا بکھری پڑی ھوں تو کوئی بھی اس گندے گھر میں مہمانوں کو مدعو نہیں کرنا چاہے گا۔

یہ سرگرمیاں جلدی سے سرانجام دی جاسکتی ہیں اگر گھر کے دوسرے لوگ بھی شامل ھو جائیں۔یہاں پر ہمارے ماہرین اس آئیڈیا بک کے ذریعے آپ کے گھر کو مہمانوں کے کئے پیش کرنے کے لئے کچھ تجاویز پیش کر رہے ہیں ، جب مہمان آپ کے گھر کسی آرام دہ اور سستی سے بھرے دن میں آ جائیں۔

1۔ تمام سطحوں کو چمکدار بنائیں۔ 2۔ رہائشی کمرہ کی ہر سطح پر گرد مٹی 3۔ غسل خانہ کی صفائی 4۔ گندے برتن نظروں سے اوجھل کردیں 5۔ پالتو جانوروں کے بال ہٹائیں۔ 6۔ روشنی کی اھمیت۔ 7۔ چھوٹی چیزوں پر توجہ دیں 8۔ خوشبو کے ساتھ احساسات کو بحال رکھیں.

ایک بہت بڑا بنگلہ

ایسا کوئی نہیں ہوگا جو ایک بہت بڑے بنگلے میں نہیں رہنا چاہتا لیکن حقیقتا ہم میں سے بہت سارے لوگ چھوٹے چھوٹے گھروں میں رہتے ہیں۔ لیکن تھوڑی سے تبدیلیوں سے ہم ان چھوٹے گھروں کو بھی جنت بنا سکتے ہیں۔ حیران ہیں کہ کیسے؟ اس مضمون میں دی گئی تجاویز کو پڑھیں آپکو خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔

ہم اکثر یہ سوچتے ہیں کہ کتابیں اور دوسری چیزیں کہاں رکھیں جبکہ ہمارا گھر بہت چھوٹا ہے۔ ان کورکھنے کا بہترین طریقہ سجی ہوئی دیواریں اور شیلفس ہیں اور سب سے خوبصورت اور شاندار طریقہ یہ ہے کہ صوفے کے پیچھے والی دیوار کو استعمال کریں۔ جی ہاں صوفے کے پیچھے کی دیوار جس پر آپ کا کبھی دھیان ہی نہیں گیا۔ سجاوٹیں لگانے کے لیئے سب سے بہترین ہے۔

آرٹ اور خلاقیت

آپ کو دیوار پر آرٹ کا اضافہ کرنے کے لیے بہت پیسوں کی ضرورت نہیں۔ آج کے زمانے میں آپ کو صرف کاغذ اور پرنٹر کی ضرورت ہے۔ کوئی تصویر یا منظر چنیں جو آپ اپنے بیڈ روم یا سٹڈی کی دیوار پر دیکھنا چاہتے ہیں، اسے ٹکڑوں میں پرنٹ کریں اور ایک پوسٹر کی طرح اکٹھا جوڑ دیں یا فوٹو فریم میں لگا کر اپنے کمروں کے لیے جاذب نظر آرٹ تخلیق کریں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista