ڈیزائن کی تراکیب چرانے کے لیے ۱۶ دلکش کھانے کے کمرے

Resham Ejaz Resham Ejaz
The Wilderness, Wilshire, Concept Interior Design & Decoration Ltd Concept Interior Design & Decoration Ltd Comedores eclécticos
Loading admin actions …

ایک کھانے کے کمرے کو ڈیزائن کرنا آسان ہونا چاہیے کیوں کہ اسے صرف ایک میز، چند کرسیوں اور شاندار روشنیوں کی ضرورت ہی تو ہوتی ہے، مگر حقیقت میں اس کا درست ماحول بنانا جان جوکھوں میں ڈالنے کے برابر ہے۔ یہ ذہن میں رکھتے ہوئےہم نے دیکھا کہ پیشہ ور انٹیرئیرڈیزائنر یہ کام کیسے کرتے ہیں اور کچھ اتنی مزے دار جگہیں ڈھونڈیں جو آپ کو اپنی کھانا کھانے کی جگہ پر اپنی تخلیقی صلاحیتیں آزمانے پر اکسائیں گی۔ واحد مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو اپنی تمام پسندیدہ تجاویز پر عمل کرنے کے لیے ایک سے زیادہ کھانے کے کمروں کی ضرورت پڑے گی۔

۱۔ ایک روایتی لکڑی کی میز ہمیشہ آرام دہ لگے گی اور ایک بڑے کچن میں مناسب لگے گی۔ کچھ مختلف قسم کی کرسیاں لگانے سے نہ ڈریں۔

Rear Extension, Oakman Oakman Comedores modernos

۲۔ دیوار کے شوخ ڈیزائن کے سامنے جدید فرنیچر ہمیشہ اعلی لگے گا۔ یہ صنعتی انداز کو جدت سے ملاتی جگہ جنت کا نمونہ ہے۔

۳۔ پرانے انداز کی سجاوٹ ایک خاندن کے لیے شاندار کھانے کا کمرہ بناتی ہے۔ یہ سب اس پھولوں والی سجاوٹ اور نامکمل رنگوں کی وجہ سے ممکن ہو پایا ہے۔

۴۔ ایک کھلے کچن کے حصے کے طور پر ایک سادہ لکڑی کی میز کے ساتھ کچھ دلکش دیہی انداز کی کرسیاں ایک مزے دار کھانا کھانے کی جگہ بناتی ہیں۔ خاندان کے لیے بہترین۔

۵۔ رنگوں کی ایک جھلک اور کچھ قدیم لکڑی ہمیشہ ایک ساتھ جاذب نظر لگے گی۔

۶۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آفس والی کرسیاں کھانے کے کمرے میں بھی چل سکتی ہیں؟ دیکھیں یہ کتنی دلچسپ جگہ ہے۔

۷۔ سرمئی اور شوخ رنگ بہترین دوست ہوتے ہیں اور یہ چھوٹی سی پیاری سی کھانا کھانے کی جگہ ثابت کرتی ہے کہ کچھ رنگ پاس ہونے پر آپ کو بہت بڑی میز کی ضرورت نہیں۔

The Big Blue Pixers Comedores modernos geometry,blue,pattern,wall mural,wallpaper

۸۔ دیواروں کے رنگ کھانے کی میز میں لے آنا جگہ کو ہم آہنگی اور عمدگی کا احساس دینے کا بہترین راستہ ہے۔

۹۔ شیشے کی میز کھانے کے کمرے کو جدید اور فیشن ایبل انداز دے گی۔ اس کی روشنی منعکس کرنے کی اہلیت باقی کمرے کی خوبصورتی بھی نکھارے گی۔

۱۰۔ یہ مثال ثابت کرتی ہے کہ کھانا کھانے کی جگہ میں روشنی کتنی اہمیت کی حامل ہے۔ لٹکنے والی روشنیاں سادہ فرنیچر میں نئی جان ڈال دیتی ہیں۔

۱۱۔ چمکیلا؟ جامنی؟ شیشہ؟ کیوں نہیں؟ گہرا، منفرد اور دیدہ زیب، ہمیں اس کھانے کی جگہ کی شوخی بہت پسند آئی اور ہمیں لگتا ہے کہ آپ کو اپنی جگہ کو اتنا ہی حسین بنانا چاہیے۔

۱۲۔ کھانے کی میز کو باقی کے کمرے کے انداز سے ملانا ہمیشہ ایک قدرتی اور پرسکون وضع بناتا ہے۔ یہاں دیہی احساس بہت خوبصورت ہے، خاص کر کرسیوں کے ساتھ!

Dining Room homify Comedores modernos

۱۳۔ کیوں نہ باورچی خانے اور کھانے کے کمرے کے درمیان مزید رابطہ قائم کیا جائے؟ اس چمکدار راستے نے ہمیں حسد میں مبتلا کر دیا ہے۔

۱۴۔ کھانے کے کمرے میں اپنے خاندان کے علاوہ بھی لوگ پورے لانے کی کوشش کریں، کیوں کہ یہ دعوت وغیرہ کے موقعوں پر بھی تو کھلے گا۔ بڑا فرنیچر سماجی خوشنودی کا راز ہے۔

۱۵۔ اگر آپ کو سادی وضع پسند ہے تو اس سفید اور چمکدار کھانے کے کمرے کے فرنیچر کے بارے میں کیا خیال ہے؟ دلچسپ اور جدید، یہ ہمیشہ دلکش لگے گا۔

۱۶۔ ٹب نما کرسیاں! اگر آپ نے اس مضمون سے کچھ نہیں سیکھا تو کم از کم اپنی کھانے کی میز کے لیے ٹب نما کرسیوں کے بارے میں ضرور سوچیں کیوں کہ یہ بہت آرام دہ ہیں اور تیز رنگوں میں لاجواب لگتی ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista