ایک منفرد، شاندار اور پُرآسائش گھر

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
BILGE & AHMET SEZER EVI, Mimoza Mimarlık Mimoza Mimarlık Salones clásicos
Loading admin actions …

اگر آپ ایک منفرد اور ایک پُر آسائش گھر کی تلاش میں ہیں تو آج ہم آپ کے لئے ایک ایسا ہی گھر لائے ہیں جسکے کونے کونے سے نفاست اورپُر آسائش ہونے کا احساس جھلک رہا ہے۔ تو آئیے ہمارے ساتھ۔۔ مِل کر اس گھر کا جائزہ لیتے ہیں۔ 

اعلیٰ ذوق کا حامل رہنے سہنے کا کمرہ

ہم رہنے سہنے کے کمرے سے شروع کرتے ہیں جسکی آرائش نہایت منفرد انداز میں کی گئی ہے۔ ڈیزائنر نےتفصیلات پر کافی انحصار کیا ہے اور ہم دیکھ سکتے ہیں کہ چھت پرشیشوں کا استعمال کیا گیا ہے اور چھت اور باقی کمرے میں روشنی کا بھرپور انتظام کیا گیا ہے۔ کرسٹل سے بنا ایک نہایت عمدہ فانوس چھت کے عین درمیان میں لگا ہے۔ فرنیچر کا انتخاب بھی نفیس اور با وقار ہے جبکہ رنگوں سے انتخاب سے بھی نفاست جھلک رہی ہے۔ خاکی اور سنہرے رنگ کا استعمال بہت بھلا محسوس ہو رہا ہے جبکہ پوشش کے لئے مخملی کپڑے کا انتخاب کیا گیا ہے جس نے اس کمرے کی آرائش کی جزیات کو چار چاند لگا دئے ہیں۔ شیشے کا میز اور وال پیپر سے مزین دیوار جس پر ٹی وی لگا ہے اس کمرے کی شوبھا کو بڑھا رہے ہیں۔ 

داخلی راستے پر نظر ڈالئے

یہاں سے ہم داخلی راستے کو دیکھ سکتے ہیں۔ یہاں کی آرائش بھی رہنے سہنے کے کمرے سے ملتی جلتی ہے۔ یہاں بھی دیواروں پر سفید روغن کیا گیا ہے۔ خاکی اور سنہرے رنگ سے ساتھ چھت کے کونوں اور دیواروں پر آرائش کی گئی ہے جو گھر کے اندر کی گئی سجاوٹ سے ہم آہنگ ہے۔ 

دیوار پر پینٹنگ

ایک اور آرائشی عنصر جو اس رہنے سہنے کے کمرے کو منفرد اور باوقار بنا رہا ہے۔ دیوار پر بڑی بڑی شاخوں والے درخت کی تصویر بنائی گئی ہے۔ 

کھانے پینے کے کمرے کو تو ذرا دیکھئے

داخلے راستے کی مخالف سمت میں شیشے کے پار آپ ایک با وقار کھانے پینے کا کمرہ دیکھ سکتے ہیں۔

پُرکشش کھانے پینے کا کمرہ

کھانے پینے کے کمرے میں چوکور شکل کا سفید میز استعمال کیا گیا ہے۔ کرسیوں پر ہلکے رنگ کے ملائم کپڑے کی پوشش کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ ڈیزائن مل کر کھانے پینے کے اس کمرے کو بہت باوقار اور نفیس بنا رہے ہیں۔ میز کے عین درمیان میں چھت پر لگا فانوس کمرے کی مجموعی آرائش کو چار چاند لگا رہا ہے۔ 

پُر آسائش باورچی خانہ

باورچی خانے کی آرائش میں بھی نفاست اور آسائش کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ باورچی خانے میں سٹوریج کی بہت جگہ رکھی گئی ہے۔ اور خانہ دار الماریوں کے لئے سفید رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ کاؤنٹر اور آلات وغیرہ کالے رنگ کے ہیں جو کہ ایک عمدہ کنٹراسٹ فراہم کر رہے ہیں۔ 

سیڑھیوں کے داخلی راستے کو ملاحظہ کریں

سیڑھیوں کے داخلی راستے کو بہت حکمت سے استعمال کیا گیا ہے۔ سیڑھیوں کے نیچے کی جگہ کو سٹوریج کے لئے استعمال کیا گیا ہے تاکہ آنے جانے کے راستے میں کاٹھ کباڑ سے بچا جا سکے۔ گھر کے باقی حصوں کی طرح اس حصے میں بھی آسائش اور وقار کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ چھت پر لگا فانوس اور سرامک کی ٹائلوں سے بنا فرش اس کی عکاسی کر رہے ہیں۔ 

سیڑھیوں کی آرائش

عمومی طور پر سیڑھیوں کی آرائش کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ حالانکہ یہ گھر کی سجاوٹ کے لحاظ سے ایک اہم حصہ ہے۔ اس گھر میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ سیڑھیوں کی سجاوٹ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ دیوار پر وال پیپر لگایا گیا ہے۔ جبکہ آویزاں روشنیاں بہت دلچسپ لگ رہی ہیں۔ جبکہ سیڑھیوں کے لئے سنگِ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر گھر کے پُرکشش اور پُروقار احساس میں اضافہ کر رہا ہے۔ 

خوابگاہ

خوابگاہ کی آرائش میں جو تفصیلات ہیں وہ اس کمرے کو دیدہ زیب بنا رہی ہیں۔ پلنگ کے پیچھے کندہ کاری شدہ وال پیپر لگایا گیا ہے۔ کپڑے رکھنے اور بدلنے کی جگہ کو بہت دلکش اوٹ سے علیحدہ کیا گیا ہے۔ 

روشنی کا شاندار انتظام

پورے گھر کی طرح اس خوابگاہ میں بھی روشنی کے بھرپور انتظام کو یقینی بنایا گیا ہے۔ چھت کے مرکز میں فانوس کے علاوہ چھت میں کئی اور روشنیاں بھی لگائی گئی ہیں۔

کپڑے بدلنے اور رکھنے کی جگہ

کپڑے بدلنے اور رکھنے کی جگہ کافی وسیع ہے ۔ اس کمرے میں لکڑی کا استعمال کیا گیا ہے اور لکڑی کے خانے بنائے گئے ہیں اور اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ اس کمرے میں روشنی کا انتظام مناسب ہو۔ 

تفریح کی جگہ

آرام اور سکون کے لمحات کویادگار بنانے کےلئے ایک علیحدہ حصہ وقف کیا گیا ہے اور ایک بڑی ٹی وی سکرین لگائی گئی ہے۔ 

غسلخانے کا شاندار ڈیزائن

غسلخانےکا ڈیزائن اور اسمیں استعمال شدہ وال پیپر گھر کی آرائش کے باقی عناصر سے ہم آہنگ ہیں۔ بیسن کے لئے سنگِ مرمرکا استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ اسکے نیچے ضرورت کی چیزیں وغیرہ رکھنے کے لئے الماری بنائی گئی ہے۔ سنہرے بارڈر والا آئینہ غسلخانے کی آرائش کی دلکشی کو بڑھا رہا ہے۔ 

بالکونی کی دلکش آرائش

بالکونی کی آرائش میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ دستیاب جگہ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ درمیان میں ایک بڑا صوفہ رکھا گیا ہے اور آرائشی کشن استعمال کئے گئے ہیں۔ ایک میز بھی رکھا گیا ہے تاکہ کھانے پینے کی چھوٹی موٹی اشیاء رکھنے کے لئے استعمال ہو سکے۔ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے والی چھتری بھی لگائی گئی ہے تاکہ دن کے وقت سورج کی تپش سے بچا جا سکے۔ 

آرایش کے شوقین لوگ مزید تجاویز کے لئے یہ مضمون پڑھیں’آپکے گھر کی با ذوق آرائش کی 13 تجاویز’

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista