ایک جدید دیوان خانے کی آرائش کے وقت کن باتوں کا دھیان رکھا جاۓ

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Salones modernos
Loading admin actions …

دیوان خانہ یا رہنے کا کمرہ آپ کے گھر کی ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جدھر آپ دن کا بیشتر حصہ اپنی فیملی کے ساتھ گزارتے ہیں۔ جیسا کہ اس کا نام بتاتا ہے کہ یہ رہنے کا کمرہ ہے تو پھر س کمرے کو ہونا بھی آرام دہ چاہیے تاکہ ادھر آپ کو کسی تنگی یا پریشانی کا سامنا نا کرنا پڑے۔

اس کہ علاوہ وہ زمانے گئے جب گھروں میں مہمانوں کے لیے بیٹھک الگ سے بنائی جاتی تھی۔ اب زیادہ تر دیوان خانے گھر کی انٹرنس کے ساتھ بنے ہوتے ہیں۔ ان کی آرائش بھی اس انداز میں کی گئی ہوتی ہے کہ ادھر مہمانوں کو آرام سے بٹھایا جا سکتا ہے۔ اس طرح سے مہمان بھی بہت آرامدہ اور پر سکون محسوس کرتے ہیں۔

آج کل کے جدید دیوان خانے زیادہ تر کھلے منصوبے پر بنے ہوتے ہیں یعنی کھانے کا کمرہ، دیوان خانہ اور زیادہ تر باورچی خانہ بھی بغیر کسی دیوار کے متصل ہوتے ہیں۔ یعنی ایک کونے پہ دیوان خانے کے انداز کی سیٹنگ کی گئی ہوتی ہے، اور دوسرے کونے پر کھانے کی میز اور کرسیاں سجائی ہوتی ہیں، اور اس میز کے بالکل ساتھ باورچی خانہ بنا ہوتا ہے۔

آج ہم آپ کو اس آئیڈیا بک میں جدید انداز کے دیوان خانے کی آرائش کرنے کے طریقے بتائیں گے اور ان غلطیوں کی نشاندہی بھی کریں گے جن کی وجہ سے آپ کے دیوان خانے کی اصل خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے۔

ایک جدید دیوان خانے کے لیے بہترین رنگ کون سے ہیں؟

آج کل کے جدید دیوان خانوں میں آرائش و زیبائش کے لیے زیادہ تر گہرے رنگوں کی چیزیں استعمال کی جاتی ہیں، جبکہ دیواروں اور فرنیچر کے لیے ہلکے رنگوں کا استعمال پسند کیا جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف ایک کمرے میں خوبصورت سا کنٹراسٹ پیدا ہو جاتا ہے بلکہ پوری جگہ بہت کشادہ سا تاثر بھی دینے لگتی ہے۔ اس سلسلے میں ہمارا مشورہ یہ ہے کہ دیواروں اور صوفوں کے لیے آپ سفید، ہلکے سرمئی یا خاکستری رنگ کا چناؤ کریں۔ جبکہ درمیانی میز کے لیے گہرے رنگ کی لکڑی کا استعمال کریں۔ یقین کریں اس سے آپ کا دیوان خانہ بہت جدید تاثر پیش کرے گا۔

دیوان خانے کا فرنیچر کس انداز کا ہونا چاہیے؟

دیوان خانے کے فرنیچر کا چناؤ کرتے وقت سب سے اہم بات جو ذہن میں رکھنی ہوتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ اپنے کمرے کے سائز کا دھیان رکھیں۔ یعنی اگر آپ کا دیوان خانہ چھوٹے سائز کا ہے تو پھر آپ فرنیچر بھی چھوٹے سائز کا ہی لیں۔ ہاں اگر آپ کے پاس جگہ کشادہ ہے تو ادھر کے لیے آپ بڑے فرنیچر کا چناؤ کر سکتے ہیں۔

دیوان خانے میں فرنیچر کی سیٹنگ کس طرح سے کی جاۓ؟

گھر میں فرنیچر کی سیٹنگ مکمل طور پر آپ کے ذوق پر منحصر ہوتی ہے لیکن اس میں چند اہم باتوں کا خیال رکھانا چاہیۓ جیسے اگر آپ کا کمرہ لمبائی میں بنا ہوا ہے تو ادھر آپ اتنے صوفوں کی سیٹنگ L کی شکل میں کریں۔ اور اگر آپ کے کمرے میں ٹی۔وی بھی رکھا ہوا ہے تو آپ اپنے فرنیچر کو اس طرح سیٹ کریں کہ وہ ٹی۔وی کے سامنے ہو۔ کوشش کریں کہ فرنیچر کی سیٹنگ اس رخ پر کریں جدھر روشنی سامنے کے رخ پر ہو۔

کھلے منصوبے کے دیوان خانے کے لیے چند بہترین مشورے کیا ہیں؟

کھلے منصوبے والے گھر سب سے زیادہ جدید سمجھے جاتے ہیں۔ ان کا انداز بھی بہت آرامدہ اور پرسکون ہوتا ہے۔ ان کو تیار کرتے وقت چند ضروری باتیں جن کا خیال کرنا چاہیۓ وہ یہ ہیں کہ سب سے پہلے بو آپ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پوری جگہ کا تاثر ہم آہنگ ہو۔ آرائش سے لے کر فرنیچر کے انتخاب تک ہر چیز ایک دوسرے سے جڑی نظر آنی چاہیۓ تاکہ ایک ہی یوٹن کا سا تاثر مل سکے۔ اس کے علاوہ کھلے منصوبے والے گھر میں روشنی کی موجودگی نہایت ضروری ہوتی ہے اور اس کے بغیر آپ کی یہ جگہ بہت تنگ اور بھری بھری لگنے لگتی ہے۔ تو یہ کوشش کریں کہ آپ کے اس کمرے میں بڑی بڑی کھڑکیاں موجود ہوں تاکہ قدرتی روشنی آرام سے اندر آ سکے اور رات کے وقت کے لیے مصنوعی روشنیوں کا بھی بہترین انتظام موجود ہو۔

کون سی ایسی غلطیاں ہیں جن سے دیوان خانے کی آرائش کے وقت بچنا چاہیۓ؟

دیوان خانے کی آرائش کے وقت آپ کو بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ زیادہ تر یہ جگہ مہمان گھر میں داخل ہوتے ہی ساتھ دیکھتے ہیں، اور اگر یہ جگہ ہی بھدی لگ رہی ہو تو ان پر آپ کا پہلا تاثر ہی بہت برا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کیونکہ گھر کے زیادہ تر لوگ اپنے دن کا بیشتر حصہ ادھر گزارنا چاہتے ہیں تو اس جگہ کا آرامدہ ہونا بھی ضروری ہے۔ اس لیے جن چند غلطیوں سے آپ کو بچنا چاہیے وہ یہ ہیں: سب سے پہلے تو اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ بہت زیادہ فرنیچر جگہ میں بگاڑ پیدا کرتا ہے، اس لیے صرف اپنی ضرورت کے مطابق کم سے کم فرنیچر اپنے دیوان خانے میں رکھیں۔ دوسری بات یہ کہ فرنیچر کا چناؤ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ آرامدہ بھی ہو کیونکہ صرف خوبصورتی آپ کو بعد میں پریشان بھی کر سکتی ہے۔ تیسری بات کہ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آپ کے دیوان خانے میں روشنی کا بہت اچھا نظام موجود ہو۔ اور آخری بات یہ کہ بےجا رنگوں کے استعمال سے پرہیز کریں کیونکہ اس سے بہت زیادہ پھیلا ہوا اور غیر منظم  انداز سامنے آتا ہے۔

امید ہے آپ کو ہمارے مشورے پسند آۓ ہوں گے۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی اور سوال ہے تو آپ ہم سے بلاتکلف رابطہ کر سکتےہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista