انتہائی کم بجٹ میں خوابگاہ کی آرائش کے 15 طریقے

زنیرہ رئیس زنیرہ رئیس
Residencia Valle Real, Spacio Spacio Dormitorios modernos
Loading admin actions …

کیا آپ اپنی خوابگاہ کی ازسرِنوآرائش کرنا چاہتے ہیں مگر آپ کا بجٹ انتہائی محدود ہے۔ فکر مت کریں کیونکہ ہم آپ کی مدد کے لئے حاضر ہیں ۔ اپنے کمرے کو رنگوں اور تخلیقی خیالات کی مدد سےکسی جادو کی مانند لمحوں میں تبدیل کریں۔ کیا آپ کے پاس خیالات کی کمی ہے۔ ہمارا یہ مضمون پڑھیں اور اپنی خوابگاہ کی کایا پلٹنے کے لئے کچھ حیرت انگیز تجاویز حاصل کریں۔ 

اپنے کمرے کو ایک نیا احساس دینے لے لئے آپ کو کچھ زیادہ کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تھوڑی سی محنت اور تخلیقی صلاحیتوں کے بھرپور استعمال سے بھی آپ اپنے کمرے کو ایک شاندار اور آرام دہ احساس دے سکتے ہیں۔ 

1. پڑھنے کے لئے گھونگا

اگرآپ کتابیں پڑھنے کے شوقین ہیں تو آپ کو اس ڈیزائن سے محبت ہو جائے گی۔ یہ ڈیزائن ایک گھونگے کی شکل کا ہے اور اسمیں اتنی جگہ ہے کہ آپ اس وقت تک کتابیں رکھ سکیں جب تک آپ انکو پڑھ نہ لیں اور نئی نہ لے آئیں۔ یہ شیلف کمرے میں بالکل بھی جگہ نہیں گھیر رہا اور کمرے کو جدت کو احساس بھی دے رہا ہے۔ 

2۔ آرٹ کے دلدادہ

اپنےگھر کو ایک نیا احساس دینے کا ایک اور شاندار طریقہ یہ ہے کہ مغتلف فن پاروں کی تصویریں لگادیں۔ حتیٰ کہ آپ دیوار پر ایک گٹار بھی لٹکا سکتے ہیں اور اسکو ایک نمایاں اور واضح احساس دے سکتے ہیں۔ 

3۔ کمرے کو روشن کرنے کا خطرہ مول لیں

کمرے کو روشن کرنے کا خطرہ مول لینے سے ہماری مراد یہ ہے کہ کمرے میں روشنی کو آنے دیں۔ اس سے آپ کے کمرے کو روشن اور ہواداد ہونے کا احساس ملے گا۔ یہاں تک کہ جب آپ روشنیاں بند کردیں گے تو تب بھی آپ کا کمرہ روشن رہے گا۔ پلنگ کی مسہری کی اطراف میں روشنیاں لگا دینے سے آپ کے کمرے کو ایک ڈرامائی احساس ملے گا۔ 

4۔ کوئی ایک فرنیچرجو سب کی جگہ لے سکتا ہے ( ترجیحاً دوبارہ استعمال شدہ لکڑی کا)

اپنے کمرے میں سے فالتو کاٹھ کباڑ نکال دیں اورصرف ایک بڑے پلنگ اور گدے کے علاوہ کمرے میں کوئی چیز نہ رکھیں۔ آپ دوبارہ قابلِ استعمال لکڑی سے بنا پلنگ اُس دیوار سے ساتھ لگا سکتے ہیں جسمیں سٹوریج کے لئے خانہ دار الماریاں لگی ہوں اس سے کمرہ زیادہ بڑا اور پُر کشش لگے گا۔ 

5۔ ماضی کی یاد تازہ کرنے کے لئے بھورے مائل زرد رنگ کا اضافہ کریں

اگرچہ یہ رنگ زیادہ ترموسمِ خزاں اور سرما میں استعمال کیا جاتا ہے،  مگر2017 میں یہ رنگ موسمِ بہارمیں بھی فیشن میں ہے۔ ایک بے کیف کمرے کی یکسانیت کو ختم کرنے کے لئے تھوڑا سا  بھورے مائل زرد رنگ کا اضافہ کریں اور کمرے میں ایک بھلا سا تضاد قائم کریں۔ 

6۔ تھوڑے سے پردے اور لگا دیں

کمرے میں ایک ہی پردہ کیوں لگائیں؟ ۔ چار پردے لگائیں اور کمرے کو وکٹورین طرز کا احساس دیں۔ 

7۔ بغیر پٹوں کے الماری

اپنے کمرے کی روائتی کپڑوں کی الماری کو بغیر پٹوں کے ڈیزائن والی الماری سے بدل دیں اور کمرے میں رنگ اور گرمائش کا احساس پیدا کریں۔ یہ الماری آپ کے کمرے میں باہم مدغم ہو جائے گی اوراسکوروشن اور تاباں بنائے گی۔ 

9۔ دلکش اور تاباں تفصیلات

ایک جدت بھرا تاثر قائم کرنے کے لئے سرخ رنگ کا اضافہ کریں ۔ تکیے، خانے حتیٰ کہ پلنگ کے اطرافی میز میں سرخ رنگ کا استعمال ایک بے کیف کمرے میں رنگ بھر دے گا۔ 

10۔ جدید ڈیزائن والا وال پیپر

اگر آپکے کمرے میں ایک سے زیادہ پلنگ ہیں تو انکی اطرافی دیواروں میں مختلف طرز کے وال پیپر لگادیں۔نتیجہ بہت شاندارہوگا۔ 

11۔ دیوار کے پیچھے بنی سِل

آپ نے غالباً اسکے بارے میں پہلے بھی سنا ہوگا مگر اب اسکو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔ آپ کے پلنگ کے پیچھے سِل آپ کے کمرے کو وہ تبدیلی دے گی جِسکی آپ کو خواہش تھی۔ باوقار، نفیس اور بہت جدید۔ 

12۔ ہلکے رنگ بھی تبدیلی لا سکتے ہیں

کس نے کہا ہے کہ صرف شوخ اور گہرے رنگ ہی کمرے کی کشش میں اضافہ کرتے ہیں ۔ بہت سے ہلکے رنگ ایسے ہیں جو آپ کے کمرے کے فرنیچر اور آرائشی اشیاء کے ساتھ بہت بھلے لگ سکتے ہیں اور آپ کا کمرہ بہت دلکش لگ سکتا ہے۔ 

13۔ رضائی سے بھی فرق پڑ سکتا ہے

یہ تیرھویں تجویزبہت ہی شاندار ہے۔ یہ سادہ اور آسان ہے اور دیکھنے میں بہت بھلی لگتی ہے۔ دیواروں پر روغن کرنے کے لئے ایک ہی رنگ کا استعمال کریں اور خانہ دار یا کسی اور جغرافیائی ڈیزائن والی رضائی کا استعمال کریں  تاکہ کمرے میں ایک مناسب تضاد پیدا ہوسکے ۔ 

14۔ مختصرنپاتلا اور باوقار

یہ کمرہ چھوٹا ہے مگر بہت ہی باذوق طریقے سے سجایا گیا ہے۔ تمام فرنیچرکو نہایت سلیقے سے ایک طرف لگایا گیا ہے۔ اس سے کمرے میں دستیاب جگہ کی نا صرف فراوانی ہو گئی ہے بلکہ یہ بہت باوقار بھی لگ رہا ہے۔ 

15۔ایک غیرمعمولی ڈیزائن

ہم نے سب سے بہترین آخر کے لئے بچا رکھا ہے۔ یہ ڈیزائن سادہ ہے اور آسانی سے اپنایا جا سکتا ہے جبکہ دیکھنے میں بہت بھلا ہے۔ سادہ مگر لازوال عناصر کے ذہانت سے استعمال نے اس کمرے کو بہت آرام دہ بنا دیا ہے۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista