آپ کی خواب گاہ کی سجاوٹ کے لیے آسان تراکیب

Resham Ejaz Resham Ejaz
Hotel City, Zurich, Studio Frey Studio Frey Dormitorios modernos
Loading admin actions …

خواب گاہ آپ کے گھر کے اہم ترین حصوں میں سے ایک ہے جسے آپ عین اپنی شخصیت کے مطابق سنوارتے ہیں۔ اگر دیکھا جائے تو خواب گاہ کی سجاوٹ اتنا مشکل کام نہیں ہے۔ درست عناصر کے استعمال سے آپ اپنی عام سی خواب گاہ کو بھی دلربا بنا سکتے ہیں۔ اور وہ درست عناصرکیا ہیں یہ ہم آپ کو آج بتائیں گے۔

۱۔ قدرت کے نظارے

صبح صبح آنکھیں کھولتے ہی قدرت کی دلکشی پر نظر ڈالنا کتنا پرسکون ہو گا! ایک کھڑکی کے بجائے پوری دیوار کو شیشے کے دروازوں کی مدد سے باغ کی طرف کھولنا ایک بہترین تجویز ہے۔ یوں سبزہ و ہریالی کی ٹھنڈک آپ کو سارا دن تروتازہ رکھے گی۔

۲۔ روشنیاں

اپنی خواب گاہ کو سب سے منفرد بنانے کے لیے آپ بستر کے کناروں پر لیمپ رکھنےکے بجائے چھپ سے لٹکتی روشنیاں لگا سکتی ہیں۔ رات کے وقت روشن کرنے پر یہ ایک افسانوی ماحول تخلیق کریں گی اور آپ خود کو اپنی خواب گاہ میں کسی شاہزادی جیسا محسوس کریں گی۔ ہیڈ بورڈ کی جگہ آئینے کا استعمال بھی ایک بے حد منفرد تجویز ہے۔  اس سے نہ صرف خواب گاہ کشادہ لگے گی بلکہ اس سے چھلکتا روشنیوں کا عکس ماحول کو مزید خوابناک بنا دے گا۔

۳۔ گھر میں بنا آفس

St. Pancras Penthouse , TG Studio TG Studio Dormitorios modernos

گھر بیٹھے کام کرنے والے افراد خواب گاہ کے ایک کونے کو آفس کےطور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ یہاں بیٹھ کو آپ گھر کے باقی افراد کو پریشانی میں دالے بغیر آسانی سے اپنا کام یا پڑھائی کر سکیں گے۔  یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو رات کو دیر تک یا صبح اٹھتے ہی کام پر لگ جانا پسند کرتے ہیں۔

۴۔ پھول پودے

Bed PARDIS e15 Dormitorios modernos

خواب گاہ کو تازہ وضع دینے کے لیے وہاں کچھ پودوں کی موجودگی لازمی ہے۔ اب ضروری تو نہیں کہ ہر ایک کی خواب گاہ سے باغ کا حسین نظارہ دیکھا جا سکے مگر خواب گاہ کے اندر کچھ پودے رکھ کر آپ یہ کمی پوری کر سکتے ہیں۔  بس انہیں ایسے رخ پر رکھیں کہ یہ آسانی سے دھوپ اور روشنی حاصل کر سکیں۔

۵۔ دیوار کی سجاوٹ

Folk Pixers Dormitorios rurales wall mural,wallpaper,folk,birds,flowers,slavic

عام طور پر ڈیزائنرز بستر کی پچھلی دیوار کو  مختلف طریقوں سے نمایاں کرنا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سب سے آسان طریقہ اس دیوار پر بڑا سا وال سٹیکر لگانا ہے۔ یہ بازار میں عام ما جاتے ہیں اور کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

۶۔ سامان رکھنے کی جگہیں

بستر کی پچھلی دیوار پر شیلف بنوا کر آپ اسے اپنا ضروری سامان یا آرائشی اشیاء رکھنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔  کوشش کریں کہ ان طاقوں کو بہت زیادہ نہ بھریں اور ان میں ایسا سامان رکھیں جس کے گرنے کا خطرہ نہ ہو اور آپ کسی نقصان سے محفوظ رہیں۔

۷۔ رنگوں کی بہار

اپنی خواب گاہ کو کچھ رنگوں سے سجانے سے کبھی نہ گھبرائیں۔ عام طور پر خواب گاہ کی دیواروں کو سفید رکھا جاتا ہے۔ اگر آپ کی خواب گاہ کی دیواریں بھی سفید ہیں تو  بستر کی چادروں، تکیوں یا آرائشی سامان کے ذریعے رنگوں کا اضافہ کریں۔

۸۔ منفرد وال پیپر

کم قیمت میں خواب گاہ کو سب سے انوکھا بنانے کا ایک آسان راستہ اس میں اپنی پسند کا وال پیپر لگانا ہے۔ اب وہ زمانے گئے جب وال پیپر صرف گنے چنے رنگوں اور نمونوں میں ملا کرتے تھے، آج کل ایسے وال پیپر موجود ہیں جن سے پوری دیوار پر کسی فن پارے کا گمان ہوتا ہے۔

۹۔ فن پارے

homify Dormitorios modernos

خواب گاہ میں اپنی شخصیت کا عکس لے آنے کا ایک اور آسان طریقہ دیواروں  پر تصاویر اور فن پارے لگانا ہے۔ لمبے پردے کمرے کو اونچا دکھاتے ہیں۔

اب دیکھیے: خوشنما رنگوں اور آرام دہ بستروں والی ۶ خواب گاہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista