ولاز کی تعمیر میں ڈیزائینرز بھی کافی اہم کردار ادا کرتے ہیں یہ آپ کو آپکی مرضی کے مطابق ولا تیار کردیتے ہیں۔ ہمارے ڈیزائینرز کے بنائے ایسے ہی کچھ شاندار ولاز ہم آپکی خدمت میں پیش کرتے ہیں جو آپ کو یقینا پسند آئیں گے۔ آئیے ملاحظہ کیجئیے۔
تصویر میں آپ ایک شاندار ولا دیکھتے ہیں۔اسکا ڈیزائن بہت ہی شاندار ہے۔اس میں سفید اور ہلکے بھورے رنگ کو امتزاج بنا کر استعمال کیا گیا ہے۔ اس ولا کے اگواڑ کو مختلف پودوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔لان کی ایک طرف کھجور کا درخت بھی لگایا گیا ہے جو لان کی خوب صورتی میں اضافہ کرتا ہے۔ اس ولا کا سادہ ڈیزائن نظروں کو دلکش لگتا ہے۔
للکڑی سے بنا ہوا اس گھر کا ڈیزائن خوب صورتی کی ایک بہترین مثال ہے۔لکڑی سے بنا ولا قدرتی طور پر ٹھنڈا رہتا ہے۔ لکڑی سے بنا یہ سادہ منفرد اور قدرتی ڈیزائن ولا کی دلکشی میں چار چاند لگا دیتا ہے۔
اس ولا کی شاندار تعمیر کے بعد اسے سفید رنگ سے سجایا گیا ہے۔سفید رنگ کی خاصیت یہ بھی ہے کی اس سے ولا خوب صورت اور وسیع محسوس ہوتا ہے۔ آپ بھی یقینا سفید رنگ کو پسند کرتے ہونگے تو اس کے لیے ہمارے پیش کیے گئے اس ولا کے ڈیزائن کو اپنا کر دیکھئیے یقینا یہ ڈیزائن سب کا دل موہ لے گا۔
ہر کوئی اپنی منفرد پسند کی بنیاد پر ہی اپنے گھر/ ولا کی تخلیق کرنا چاہتا ہے۔ سب چاہتے ہیں کہ انکا بنائے گئے ولا میں ان کی بھرپور پسند شامل ہو۔اس ولا کا ڈیزائن بھی کچھ اس طرز کا ہے جو پہلی نظر میں ہی آپ کی اولین پسند بن سکتا ہے۔ایسی ہی ایک مثال تصویر میں بنے ہوئے ولا کی ہے،جسکا نہ صرف ڈیزائن بلکہ رنگوں کا امتزاج بھی ایسا ہے کہ دیکھنے والا اس سے اپنی نظر نہیں ہٹا سکتا۔
آرام دہ اور خوب صورت جگہ حاصل کرنا ہر ایک کا خواب ہوتا ہے۔ایسا ہی خوابوں میں گھر کرنے والا ولا آپ تصویر میں ملاحظہ کریں۔یہ دکھنے میں کتنا دلکش اور آرائشی ہے۔ یہ تمام خصوصیات کا حامل ہے۔ اس ولا کی بناوٹ میں ماربل کا استعمال کیا گیا ہے۔اس میں دو رنگوں کا ماربل استعمال میں لایا گیا ہے۔
اس تصویر میں آپ ایک غیر معمولی ولا کا ڈیزائن دیکھ سکتے ہیں۔اس ولا کو لکڑی اور اینٹوں کے ساتھ بنایا گیا ہے۔جہاں لکڑی استعمال ہو جائے اس جگہ میں خوب صورتی اپنے آپ آ جاتی ہے۔اس ولا کی چھتوں کو لکڑی سے آراستہ کیا گیا ہے۔