مختلف رنگوں کی بستر کی چادر کے ۲۱ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
Penthouse Punto Central, Línea Vertical Línea Vertical Dormitorios modernos
Loading admin actions …

جیسا کہ ہم اب تک اتنا تو سمجھ چکے ہیں کہ رنگوں کا انسان کی سوچ، رویے اور مزاج پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اسی طرح خوابگاہ میں دیواروں کے رنگ اور بستر کی چادروں کے رنگ تک سے بہت گہرے چاہے مثبت یا منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر بستر کی چادروں کے بارے میں بات کی جائے تو ہو سکتا ہے آپ میں سے کچھ لوگ ان چادروں کے رنگوں اور ڈیزائن کو لے کر پریشان ہوں کہ ہمارے خوابگاہ کے لحاظ سے کس رنگ اور ڈیزائن کی چادر اچھی اور مناسب لگے گی۔ لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپکے لئے ۲۱ تصاویر کے ذریعے مختلف رنگوں کی بستر کی چادر کے آئیڈیاز لے کر آئے ہیں جس سے آپکو اپنے اور اپنے بچوں کے کمرے کے لئے چادر منتخب کرنے میں آسانی ہوگی۔

سب سے پہلے تو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ گہرے اور ہلکے رنگون کا انتخاب کس بناء پر کیا جاتا ہے، جیسے گہرے رنگ سردیوں میں کمرے کو گرم احساس دینے کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں جبکہ ہلکے رنگ گرمیوں میں مزاج اور ماحول کو ہلکا اور ٹھنڈا رکھنے کے لئے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو ہمارے ہومیفائے کے انٹیرئیر ڈیزائنرز سے مشورہ لے سکتے ہیں۔ 

اب جب رنگوں کے اثرات کا ایک آٗیڈیا مل چکا ہے تو چلیں آئیں تصویروں کا معائنہ کرتے ہوئے نئی بستر کی چادریں دیکھیں! 

۱۔ گہرے جامنی رنگ پر ہلکے جامنی رنگ کے دائرے

۲۔ نیلے اور سفید رنگ کی افقی پتیوں میں تھوڑا لال رنگ کا شمول

۳۔ لال رنگ پر سفید پھول

۴۔ ہلکے گلابی رنگ کے ساتھ عنابی رنگ کا اضافہ

۵۔ گرماہٹ کے لئے گہرے بھورے رنگ کی چادر

۶۔ سادہ خاکستری رنگ

Dormitorio | Reforma Bruc | Standal homify Dormitorios modernos

۷۔ ہلکے گلابی رنگ کے ساتھ بھورے رنگ کا شمول

۸۔ سفید اور سرمئی رنگ کی افقی پٹیاں

۹۔ نیلے رنگ پر مہندی رنگ کا تھوڑا شمول

۱۰۔ سفید رنگ کی چادر پر نیلے رنگ کا اضافہ

۱۱۔ سرمئی رنگ پر سفید کا ساتھ، شاندار!

homify Dormitorios minimalistas

۱۲۔ ہلکے ٹھنڈے کریمی رنگ کی چادر

۱۳۔ پیلے رنگ کے ساتھ مختلف رنگوں کا امتزاج

۱۴۔ سیاہ اور سفید کی عمودی پٹیاں

۱۵۔ سادہ ہموار نارنجی رنگ

۱۶۔ کریم رنگ کی چادر پر عنابی رنگ کے دھاگے کا کام

۱۷۔ پیلے رنگ کے ساتھ سرمئی رنگ کی چادر

۱۸۔ گہرے نیلے رنگ پر کریمی رنگ کے پھول

۱۹۔ سفید اور ہلکا فالسے کا رنگ، خوبصورتی کی عکاسی

۲۰۔ سادہ ہموار کریم رنگ

Bedroom homify Dormitorios modernos

۲۱۔ آسمانی رنگ کا سفید رنگ کے ساتھ مجموعہ

خوابگاہوں کے بارے میں پڑھنا چاہتے ہیں؟ تو دیکھیں: مرصع خوابگاہ کے ۶ متاثرکُن ڈیزائن جو آپکو حیران کردیں گے!

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista