کچن کے لیےکون سا فرش چنا جائے؟

Resham Ejaz Resham Ejaz
Trendboden der Woche: # Parkett #Landhausdiele, Hain Parkett Hain Parkett Paredes y pisos de estilo moderno
Loading admin actions …

کچن کے لیے درست فرش چننا آسان نہیں ہے، کیوں کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو خوبصورت ڈیزائن اور فعالیت میں سے ایک کو چننا ہو گا۔ مگر اس مضمون کے ذریعے ہم ثابت کریں گے کہ یہ ضروری نہیں ہے۔

بلا شبہ گھر کا کچن بہت سی مشکلات سے گزرتا ہے۔ کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ لاؤنج کے برعکس، جہاں آپ زیادہ تر کاؤچ پر  بیٹھے رہتے ہیں۔ کچن وہ جگہ ہے جہاں آپ کھڑے رہتے ہیں، چلتے پھرتے ہیں اور کبھی کبھار کچھ کھانے کے لیے میز پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل کے چھینٹے، پانی کے داغ، خوراک کے ٹکڑے اور سب سےبڑھ کرچمچ، یہاں تک کہ دیگچیاں بھی گر جاتی ہیں جن سے کچن کے فرش کو بچانا تقریبا ناممکن ہے۔ ہم نے کچن کے فرش پر نظر ڈالی ہے اور ہم آپ کو بہترین فرش چننے میں مدد دیں گے۔

کلاسک ٹائلیں

کلاسک انداز کے کچن کے فرش پر ٹائلیں لگائی جاتی ہیں۔ زیادہ تر باورچی خانوں میں آپ سفید ٹائلیں دیکھیں گے جن کے جوڑ گہرے سرمئی ہوتے ہیں۔ یہ ڈیزائن سادہ ہے اور ظاہر ہے کہ ہر کوئی اسے پسند نہیں کرتا۔مگر خوش قسمتی کے ٹائلوں کے ڈیزائنز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔ مثال کے طور پر آپ رنگین اور منفرد نمونے چن سکتے ہیں۔ مگر ٹائلیں کچن کے ساتھ جچنی چاہئیں اور ایسی ہوں کہ کچن کو ہم آہنگ بنائیں۔

مگر آپ کو کچن میں ٹائلیں کیوں پسند ہیں؟ یہ اس لیے ہیں کیوں کہ یہ پائیدار ہیں اور انہیں صاف کرنا آسان ہوتا ہے۔ ٹائلوں کو بے حد مضبوط مانا جاتا ہےمگر پھر بھی خریدتے وقت ان پر موجود خراشوں کے گروپ 4 پر دھیان دینا ضروری ہے۔ مہنگی ٹائلیں زیادہ عرصہ چلیں گی۔ اس کے علاوہ ٹائلوں کو مزید مزاحم بنانے اے لیے ان پر پالش کی جانی چاہیے۔ ایسا فرش پانی اور حرارت کا اثر نہیں لیتا  اور گھر میں استعمال ہونے والے کیمیکلز سے بھی خراب نہیں ہوتا۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ فرشی حرارت کا نظام نصب کرنے کے لیے بہترین ہے۔

پی وی سی، کچن کے لیے بہترین فرش

کچن کے لیے پی وی سی کا فرش بھی ٹائلوں جتنا ہی مقبول ہے۔ اس کے فوائد واضح ہیں: یہ سستا ہے، تیزی اور آسانی سے لگ جاتا ہے، پائیدار اور صفائی میں آسان ہے۔ پکے جوڑوں کے باعث اسے صاف کرنا بے حد آسان ہے۔یہاں بھی قیمت کو خاص سکیل پر رکھنا ضروری ہے۔ کلاس 22+ اس کے لمبا عرصہ چلنے کی ضمانت دیتی ہے۔

اگر کوئی یہ سمجھے کہ پی وی سی صرف کیمیکلز اور بورنگ ڈیزائن کا نام ہے تو وہ غلط ہے۔ پی وی سی کے فرش، جنہیں آپ طور پر وینائل کے فرش کہا جاتا ہے، مرکزی طور پر نمک کے پتھر اور پیٹرولیم کے ساتھ ساتھ قدرتی فلر جیسا کہ چاک یا چونے کے پتھر سے بنایا جاتا ہے۔ اس میں کوئی ملائم گر، بھاری دھاتیں یا سیسہ نہیں ہوتا۔ جہاں تک ڈیزائن کی بات ہے، تو اس میں بےشمار رنگ اور نمونے موجود ہیں۔ جیسا کہ اگر وینائل کا جھاگ بنایا جائے تو بالکل ٹائلوں جیسا ڈیزائن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کچن میں لینولیم

پی وی سی کے برعکس لینولیم کچھ قدرتی مادہ ہے۔ یہ قدرتی خام مواد جیسا کہ السی کے تیل، ڈاٹ، لکڑی کے چورے اور ریشہ زریں پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایسے اجتماع کے باعث فرش پھسلن والا نہیں ہوتا، غیر جامد اور آسانی سے دیکھ بھال کی جا سکنے والا ہوتا ہے۔ اگر آپ کو انوکھے ڈیزائن پسند ہوں تو لینولیم میں بہت سے رنگ دستیاب ہیں۔

یہ اہم ہے کہ اسے پیشہ ور ہی لگائیں۔ اس کے لیے خاص قسم کی گوند ضروری ہے۔ اس کے علاوہ خراشوں سے بچانے والی، ہلکی پالش فرش میں پانی داخل ہونے سے بچاتی ہے۔ اگر فرش درست طور پر لگایا جائے تو اسے کم سے کم دس سال ضرور چلنا چاہیے۔

کچن میں لکڑی کا فرش

عرصہ ہوا لکڑی کا فرش رہنے کے کمرے میں داخل ہو چکا ہے۔ یہ گرم ہے، کمرے کے ماحول کے لیے اچھا ہے اور ایک آرام دہ ماحول بناتا ہے۔ اور یہ تین باتیں اسے کچن کے لیے بہترین بنا دیتی ہیں کیوں کہ کچن کو آرام دہ بنانے سے زیادہ خوبصورت اور کیا ہو سکتا ہے؟

لکڑی سے کوئی بھی فرش خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔ جہاں یہ دیہی کچن کے لیے بہترین ہے، یہ صنعتی کچن میں بھی مزے دار تبدیلی لے آتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر قسم کی لکڑی کا مختلف رنگ خشک سی جگہ کو خوشگوار بنا دیتا ہے۔ 

مگر قدرتی مادے اتنے پائیدار نہیں ہوتے۔ اس پر سیلر لگانا لازمی ہے تا کہ خراشوں اور پانی کے دھبوں سے بچا جا سکے۔ اگر آپ کچن میں ڈائننگ ٹیبل اور کرسیاں رکھیں تو آپ کو فرش کو بچانے کے لیے ان کے نیچے نرم فوم رکھنے پڑیں گے۔ 

ہمارا مشورہ: لکڑی چنتے وقت اس کے کچن سے مختلف ہونے کا خیال رکھیں۔ روشن کچن میں گہری لکڑی لگائیں۔

کچن میں تہہ دارفرش

اصلی فرش کا ایک متبادل تہہ دار فرش ہے۔ یہ زیادہ پسند کیا جاتا ہے کیوں کہ یہ لکڑی کے ٹکڑوں کو تہوں میں جوڑ دیتا ہے۔ انہیں تیز حرارت میں دبایا جاتا ہے اور پھر ڈیجیٹل پرنٹ دیا جاتا ہے۔ اس ڈیجیٹل پرنٹ کی وجہ  سےاس میں بہت سےڈیزائں حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تو آپ اسے رنگین بھی جنا سکتے ہیں یا عام لکڑی کی نقل بھی۔

ایسے فرش کو صاف کرتے وقت اسے زیادہ گيلا نہ کریں۔ اگرزمین میں زیادہ نمی چلی گئی تو اس کے پھولنے اور ہمیشہ کے لیے نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ سامان دیچے گرنے پر اس میں درازیں پڑ سکتی ہیں جنہیں ٹھیک کرنا محنت طلب کام ہے۔ ان وجوہات کی بنا پر اسے زیادہ تر کچن کے لیے تجویز نہیں کیا جاتا۔

کچن میں قدرتی پتھر کا فرش

قدرتی پتھر کچن کا فرش بنانے کے لیے بہترین ہے کیوں کہ اسے بے حد مضبوط مانا جاتا ہے۔ یہ قدرتی مادہ پانی اور کیمیکلز سے خراب نہیں ہوتا تو کچن کے ماحول کے مطابق ہے۔ آپ اپنی پسند کے مطابق قدرتی پتھر چن سکتے ہیں جو آپ کے کچن کے سامان اور آپ کی ضروریات کے مطابق ہو۔

اگر آپ گہرا گرینائٹ چنیں، تو آپ نے سب سے سخت اور مضبوط پتھروں میں سے ایک چنا ہے۔ ٹریونٹائن ایک مسام دار چونے کا پتھر ہےجو حیرت انگیز طور پر گاڑھا ہے اور ریت کے مختلف رنگوں میں پایا جاتا ہے۔ سنگ مرمر کے فرش خاص طور پر مقبول ہیں۔ مگر قدرتی پتھر جیسا کہ گرینائٹ حساس ہوتے ہیں اور انہیں زیادہ دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ داغ دھبوں کو فورا مٹایا جانا چاہیے تا کہ وہ مستقل نشان نہ چھوڑ جائیں۔

مزید دیکھیے: کچن ڈیزائن کرنے کے لیے اہم تجاویز۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista