چھ ترکیبیں جن سے نیچی چھتیں اونچی لگتی ہیں

Resham Ejaz Resham Ejaz
homify Salones eclécticos
Loading admin actions …

ہم سب کو بڑے، کشادہ کمرے پسند ہیں جن میں ہمارے ارد گرد بہت سی جگہ، روشنی اور ہوا ہو۔ مگر حقیقت زیادہ تر کچھ اور ہوتی ہے۔ اگر آپ اتنے خوش قسمت نہیں کہ کسی کھلی پرانی عمارت یا جدید محل میں رہ سکیں تو آپ کو نیچی چھتوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے جو ہر کمرے کو تنگ اور چھوٹا دکھاتی ہیں۔ اس کا یہ مطلیب نہیں کہ ہم ایسے کمروں کے قیدی بن کر رہ جائیں۔ درست تراکیب و تجاویز کے ساتھ چھوٹی چھتوں کو نفیس اور ہوادار بنایا جا سکتا ہے جس سے رہائش کا ایک کھلا، دوستانہ اور بے لوث ماحول تخلیق پائے گا۔ ہم آج آپ کے لیے چھ مددگار تراکیب لائے ہیں جو نیچی چھتوں والے کمروں کو بڑا دکھائیں گی۔

۱۔ درست رنگ چنیں

رنگوں کا انتخاب نیچی چھتوں والے کمروں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کے لیے ہلکے رنگ تجویز کیے جاتے ہیں جو جگہ کو تنگ نہ دکھائیں۔ روشن سفید، ہلکا کریم یا نفیس دھیمے رنگ نیچی چھتوں کے لیے بہترین ہیں، کیوں کہ یہ کمرے کو کھلا دکھاتے ہیں، روشنی کو بہتر طور پر منعکس کرتے ہیں اور چھت کو دور رکھتے ہیں۔ اگر آپ کچھ رنگوں کا استعمال ضرور چاہتے ہیں تو ہلکا نیلا یا جامنی رنگ چنیں۔ یہ کشادگی کا احساس دیتے ہیں اور چھت دیکھنے میں دور لگتی ہے۔ عام طور پر ماہرین کہتے ہیں کہ چھت کا رنگ دیواروں سے زیادہ روشن ہونا چاہیے، کیوں کہ اس سے کمرے کا مرکزی نقطہ اپنی اصل اونچائی سے اوپر محسوس ہوتا ہے۔ نیچی چھتوں کو کھلا اور ہوادار بنانے کے لیے دیواروں کا روشن اور تازہ ہونا بھی ضروری ہے۔ روشن چھت کے باوجود دیواروں پر گہرے رنگ کمرے کو چھوٹا دکھائیں گے۔  ہاں مگر آپ فرش پر گہرے رنگوں کا استعمال کر سکتے ہیں تا کہ دیواریں اور چھت زیادہ ہلکی اور روشن لگیں۔

۲۔ روشنیوں سے کھیلیں

درست روشنیاں نیچی چھتوں والے کمروں پر کھینچنے والا اثر رکھتی ہیں۔ دیواروں والی روشنیوں کے بجائے چھت سے لٹکتے لیمپ تجویز کیے جاتے ہیں جیسا کہ فانوس یا پنڈولم جیسی لمبی روشنیاں۔ اس طرح روشنی ساری چھت پر پھیل جاتی ہے اور جگہ کھلی اور ہوا دار لگتی ہے۔ عام طور پر عقبی روشنیوں کو بہتر سمجھا جاتا ہے۔  اگر آپ چھت پر کھلی روشنی لازمی چاہتے ہیں تو آپ کو انہیں تنصیب کرنے کے لیے جگہیں ڈھونڈنی چاہئیں، جو مرکزی اور پھیلی ہوئی روشنیوں کا امتزاج بنائیں گی اور کمرے کو مزید ہوادار اور وسیع دکھائیں گی۔ اس کے علاوہ فرش والی نفیس روشنیاں بھی کام آ سکتی ہیں۔

۳۔ مناسب فرنیچر چنیں

فرنیچر کے چناؤ سے چھت کو اونچا دکھایا جا سکتا ہے۔ کمرے کو بہت زیادہ بھرنا نہیں چاہیے کیوں کہ ہر فالتو فرنیچر تنگی کو بڑھائے گا۔ ایک بڑی سی گہرے رنگ کی الماری اور دوسرا بڑا بڑا فرنیچر نیچی چھت والے کمرے کو مزید چھوٹا کر دے گا۔ اس کے بجائے ماہرین کہتے ہیں کہ نیچی چھتوں والے کمروں کے لیے شوخ رنگوں میں سادہ اور ہلکا فرنیچر چنیں اور فرنیچر اور چھت کے درمیان جتنی ہو سکے اتنی جگہ رکھیں۔ پتلی الماریاں اور نیچی میز کرسیاں مناسب ہیں۔ بڑی بڑی الماریوں کے بجائے نازک سے شیلف رکھے جا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں، جتنا کم فرنیچر، اتنا بہتر۔

۴۔ دیوار کا ڈیزائن بہتر بنائیں

ہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ نیچی چھت والے کمرے میں دیواروں پر روشن رنگ کریں۔ مگر وہ کبھی میں کمرے کو اونچا، کھلا اور کشادہ دکھانے میں دیوار کے ڈیزائن کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ فیشن کی دنیا کی مقبول ترین تراکیب میں سے ایک کو انٹیرئیر ڈیزائن پربھی لاگو کیا جا سکتا ہے: عمودی لکیریں نظروں کو اوپرکھینچتی ہیں اور پتلا سایہ بناتی ہیں۔ نیچی چھتوں والے کمروں کے لیے اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ اونچے نظر آئیں گے۔ وال پیپر کے زیادہ شوخ نمونے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ مگر یہ اہم ہے کہ نمونے والا وال پیپر سیدھا چھت تک جاتا ہو اور کوئی سفید پٹی نظر نہ آئے۔

۵۔ کھڑکیوں کو کام میں لائیں

بڑے بڑے شیشے تنگ چھوٹی اور نیچی جگہوں کو کھلا اور کشادہ بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ روشنی اندر لا کر ہلکے پن کا احساس دیتے ہیں۔ اس طرح نیچی چھتوں والے کمرے کشادہ اور مزید کھلے نظر آتے ہیں۔  ظاہر ہے ہر کوئی اپنے نیچے کمرے میں بڑی کھڑکیاں نہیں لگوا سکتا مگر یہ کام درست پردوں سے بھی کیا جا سکتا ہے۔ اونچائی کا احساس دینے کے لیے آپ جتنے ممکن ہو اتنے لمبے پردے لگائیں۔ چھت ٹھیک کرنے کا سب سے اچھا طریقہ نظروں کا رخ کسی لمبی، عمودی لہلہاتی چیز کی طرف کرنا ہے جو اونچائی پیش کرے۔شفاف پردے بھی کمرے کو ہوادار اور ہلکا دکھاتے ہیں اور نیچی چھت کا مقابلہ کرتے ہیں۔

۶۔ لوازمات سے منظر مکمل کریں

پردوں کے علاوہ بھی بہت سے ایسے لوازمات ہیں جو نیچی چھتوں والے کمروں کو کھلا اور کشادہ دکھاتے ہیں۔ بڑی بڑی کھڑکیوں کی طرح آئینے بھی ایک کھلا اور روشن احساس دیتے ہیں۔ بہترین انتخاب بڑے بڑے آئینے ہیں جو دیوار کا ایک بڑا حصہ گھیر لیں اور نیچی چھتوں کو دور دکھائیں۔ فن پاروں یا تصویروں کے فریمز سے بھی یہ مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے۔  تنگ، اونچے فریم یا تصاویر بھی کمرے کی اونچائی بڑھاتے ہیں۔ آپ دیوار پر کچھ فن پارے عام اونچائی سے اونچے لگائیں تا کہ دیکھنے والے کو اوپر دیکھنا پڑے اور اونچائی کا احساس ہو۔ آپ کو یہ فن پارے خود چننے چاہئیں۔

دیکھیے کپڑے لٹکانے کے انوکھے طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista