غسل خانوں کی آرايش کے 8 تخلیقی انداز

Amjad Ali Amjad Ali
homify Baños clásicos
Loading admin actions …

غسل خانوں کی تزين وآرآيش میں جدت اوراختراعات کا تعلق براہ راست انسانی حس جمال اورتخلیقی صلاحیتوں سے ہے۔ جدید سہولتوں سے اراستہ آج کے غسل خانے کسی شاہی حمام سے کہیں زیادہ پرآسايش، آرام دہ اورباسہولت ہوتے ہیں۔ جہاں پر صرف غسل کرکہ صفايی کرنا مقصود نہیں ہوتا بلکہ ٹھنڈے گرم پانی اورپرسکون ماحول سے سروربھی حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ مضمون جدید غسل خانوں کے ایسے ہی چند نمونوں پرمشتمل ہے۔

رنگ و نور

Beautiful Classic Bathroom homify Baños clásicos bathroom,bath,classic,freestanding bathtub,ensuite,traditional,bathroom furniture

منسلکہ تصویرمیں سنہرے رنگوں کا امتزاج فنکارانہ مہارت، شايستگی اورسلیقہ مندی کا بہترین نمونہ ہے۔ پس منظرمیں کھڑکی سے حسین نظارہ، پردوں، فرش، باتھ ٹب اور دیواروں کا گلابی رنگ مثالی منظرپیش کررہا ہے۔ جبکہ غسل خانے کی وسعت کشادگی اور دل آویزی کا احساس دیتی ہے۔

دل آویز اوردلکش

اس تصویرمیں غسل خانے کی سجاوٹ کوتخیلاتی حسن اوررومانوی دلکشی دی گيی ہے جس میں فنکارانہ مہارت کے زریعۓ باتھ ٹب سجانے کا ایک نیااندازمتعارف کرایا گیا ہے۔ رنگوں اورروشنی کے امتزاج سے سما باندھا گیا ہے۔

سادہ اور دلپزیر

Classic styled bathroom homify Baños clásicos

اس تصویرمیں ہلکے ہرے رنگ کے زریعۓ ایک چھوٹے باتھ روم کو فطری رنگ دینے کی کوشش کی گیي ہے۔ ہاتھ دھونے کے انتظام کو ایک میزمیں سجا کربالکل ایک نیا خیال پیش کیا گیا ہے۔

باکفایت اورباوسہولت

کم احاطے والے باتھ روم کے ليے ماربل کے استعمال سے شانداراورباسہولت غسل خانہ ترتیب دیاگیا ہے۔ کموڈ اورواشنگ ٹب صفایي اورسہولت کے لحاظ سے بہترین اندازمیں لگایے گیے ہیں۔

غسل خانے کی سجاوث کا تخلیقی انداز

غسل خانے کے لیۓمخصوص اورضروری الماری کے اوپرہاتھ دھونے کے لیۓ ٹب کی تنصیب ایک بالکل نیا اوراچھوتا خیال ہے۔ اس غسل خانے میں نہانے کا ٹب فلش سسٹم اور دیگراشیاّایک ہی سیٹ کا حصہ ہیں۔ جبکہ دیوارکی لمبايی پرمحیط ایک خوبصورت آینے کوبلندی پرلگا کرجگہ کی مزیدبچت کی گيی ہے۔

روشن اورشفاف

اس غسل خانے کی سجاوٹ میں آسان، کم خرچ مواد اورتخلیقی ڈیزاين متعارف کرایاگیا ہے۔ پالش شدہ ماربل اورآينوں کی ماہرانہ تنصیب کے ساتھ بھوری لکڑی کے درازآرايش کا ایک نیا انداز ہے۔

وسعت خیال ہےانداز رونمايی

Bagno con mosaico, RenderLab RenderLab Baños clásicos

غسل خانے کی وسعت کا صحیح استعمال اور برمحل اندازاس نمونے میں واضح ہے۔ ٹايلوں اورباتھ ٹب کا متزاج دیدنی ہے۔ جبکہ روشنی اوررکھڑکیوں کے زاویوں سے مزید کشادگی کا احساس ہوتاہے۔

اعلی معیاراورتخلیقی انداز

رنگوں کے امتزاج کا صحیح انداز اس تصویرمیں نمایاں ہے۔ ہاتھ دھونے کا ٹب ایک پرتعیش میزمیں سجایا گیا ہے۔ جبکہ گلابی رنگ کے امتزاج سے رومانوی ماحول ترتیب دیا گیا ہے۔ 

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista