۲۳ سستی مگر پراثر (اور خوبصورت) باغ کے جنگلے کی تجاویز

Resham Ejaz Resham Ejaz
Ed's Shed, Ed Reeve Ed Reeve Jardines minimalistas
Loading admin actions …

آپ کی پرائیویسی اہم ہے مگر باغ کے جنگلے پر بہت سی رقم خرچ کر دینا کوئی مزے دار کام نہیں، ہے نا؟

یہ ذہن میں رکھتے ہوئے ہم نے زمینی معماروں کے پسندیدہ کچھ بہترین جنگلے ڈھونڈے ہیں اور ان سب کو اس کارآمد گائیڈ میں اکٹھا کیا ہے۔ 

اگر آپ اپنے اور اپنے پڑوسی کے باغوں کو الگ کرنا چاہتے ہیں مگر پیسے بھی بچانا چاہتے ہیں تو اپنے لیے بہترین حل چن لیں۔

۱۔ گوندھے گئے بانس جو مضبوط دیواروں کے ساتھ آسانی سے جڑ جاتے ہیں۔

۲۔ پودوں سے بنی قدرتی باڑ ہلکی رکاوٹ کے لیے اچھی ہے۔

۳۔ سستی قیمت میں مضبوط جنگلہ بن سکتا اگر آپ پرانی لکڑی استعمال کریں۔

۴۔ سیدھے بانس کسی بھی سائز میں کاٹے جا سکتے ہیں۔

۵۔ پہلے سے بنے سستے تختوں کو کو رنگ کر کے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

۶۔ لکڑی کے چھوٹے ہموار تختے ڈیزائن والے سٹائل سےسستے پڑتے ہیں۔

۷۔ آپ لکڑی کے تختے ساتھ ساتھ جوڑ کر خود بھی جنگلہ بنا سکتے ہیں۔

۸۔ بید کو گوندھ کر کچھ مضبوط، منفرد اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

۹۔ نیچا جنگلہ بھی اچھا لگتا ہے اور آپ اسے پینٹ کر کے بہتر بنا سکتے ہیں۔

۱۰۔ عرشے کے تختےایک ہم آہنگ، سیدھا جنگلہ بناتے ہیں جو کافی بڑا بھی ہو گا۔

۱۱۔ نباتاتی انداز میں پرائیوسی حاصل کرنے کے لیے سوراخوں والا جنگلہ لگائیں جس میں آپ بیلیں اگا سکتے ہیں۔

۱۲۔ ہلکی لکڑی کے تختے آپ کے باغ کو بند بند نہیں دکھائیں گے۔

۱۳۔ سادہ، فاصلے پر لگی لکڑی سے بنا جنگلہ دیہی نظر آتا ہے اور حد نہیں توڑتا۔

۱۴۔ سفید جنگلے سے جھونپڑیاں ذہن میں آتی ہیں مگر یہ ہر جگہ اچھا لگتا ہے۔

۱۵۔ جڑا ہوا جنگلہ جو آپ کا فرنیچر بھی تخلیق دے، ایک مبہم آڑ بناتا ہے۔

۱۶۔ لکڑی کی جالی پرائیویسی فراہم کرتی ہے مگر روشنی نہیں روکتی۔

۱۷۔ نقلی سبزے سے ڈھکا لکڑی کا فریم آج کل رجحان پذیر ہے، یہ سستا اور خوبصورت ہے۔

۱۸۔ تاروں سے بنا جنگلہ نظروں سے اوجھل ہے مگر باہر کے لوگوں کو دور رکھتا ہے۔

۱۹۔ دیواروں کے اوپر جالی لگی اچھی لگتی ہے۔ یہ پرائیویسی بڑھاتی ہے اور سستی ہے۔

۲۰۔ ظاہر ہے کہ اونچا جنگلہ مہنگا پڑے گا مگر آپ سستی لکڑی چن کر اور اسے گھر پر ٹھیک کر کے یہ رقم بچا سکتے ہیں۔

۲۱۔ کیوں نہ کچھ انوکھا کیا جائے؟ پلاسٹک کے تختے مہنگے نہیں ہوں گے مگر بہت اچھے لگیں گے۔

۲۲۔ دکان سے سمندری لکڑی خریدی جا سکتی ہے اور اسے کاٹ کر کسی بھی جگہ فٹ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بہت مہنگی بھی نہیں ہے۔

۲۳۔ سٹیل کی شیٹیں سستی ہوتی ہیں اور انہیں لیزر سے کاٹنے پر بھی زیادہ خرچہ نہیں آئے گا، اگر آپ جدید اور خوبصورت جنگلہ پسند کرتے ہیں تو۔

باغات کے بارے میں مزید تجاویز کے لیے دیکھیے: اپنے صحن کو خوبصورت باغ میں تبدیل کرنے کے ۱۳ آسان طریقے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista