غسل خانے میں استعمال ہونے والے لوازمات کے مختلف رنگ اور انداز

Hamna – Homify Hamna – Homify
homify Baños eclécticos
Loading admin actions …

غسل خانے میں چھوٹی چھوٹی اشیاء کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ اگر ان تمام لوزمات کو احتیاط سے رنگوں اور ضرورت کے حساب سے رکھا جاۓ تو پھر یہی اشیاء غسل خانے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بن جاتی ہیں۔ اور ویسے بھی آج کل بازار میں اتنی زیادہ چیزیں موجود ہیں کہ ان میں سے انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ کون سی اشیاء خریدیں اور کون سی چھوڑ دیں۔

اسی لیے ہم آج کے ہومی فائی میں آپ کی مدد کے لیے غسل خانے میں استعمال ہونے والے چند ایسے ہوازمات لاۓ ہیں جو بہت ضروری بھی ہیں اور جگہ کو خوبصورت بنانے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔

1- شیشے

غسل خانے میں شیشوں کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔ یہ نا صرف غسل خانے کا لازمی جزو ہیں، بلکہ یہ پوری جگہ کی دلکشی کو بھی منعکس کرتے ہیں۔ اس طرح آپ کا غسل خانے کشادہ دکھنے لگتا ہے۔ اب اگر آپ اس تصویر کی طرح اپنے غسل خانے میں کسی شوخ رنگ کے ٹائلز کا اضافہ کر لیں تب تو کیا ہی کہنے ہیں۔

2- اسٹائل کے ساتھ

اگر آپ اپنے غسل خانے میں روایتی انداز سے ہٹ کر کچھ کرنا چاہتے ہیں تو مختلف اور خوبصورت انداز کا شیشہ استعمال کر کے دیکھیں، آپ کو یقینا یہ انداز پسند آۓ گا۔

3- چیزیں رکھنے کی جگہ

غسل خانے میں ہر کسی کو بہت سی ضروری اشیاء رکھنی ہوتی ہیں۔ تو کیوں نا ایک ہی تیر سے دو شکار کیے جائیں۔ آپ اپنے غسل خانے میں گہرے رنگ کی الماری بنوا لیں اور اس کے آگے بڑا سا سادہ یا فروسٹڈ شیشہ لگا دیں۔ کام اپنی جگہ اور دلکشی اس کے ساتھ مفت میں۔

4- سنک

پہلے ایک وقت تھا کہ سب لوگ اپنے گھروں میں روایتی انداز کے سفید رنگ کے سنک لگوانا پسند کرتے تھے،لیکن اب وہ زمانہ گیا۔ اب زیادہ تر جدید انداز میں تیار کیےگۓ گھروں میں سٹیٹمنٹ سنک استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں زیادہ تر ہلکے رنگوں کے ساتھ کنٹراسٹ میں گہرے رنگ کے سنگ لگواۓ جاتے ہیں۔

5- رگز

یہ انداز ہے تھوڑا سا ونٹیج۔۔۔ اگر آپ بھی اپنے غسل خانے میں شاہانہ انداز لانا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس اتنی جگہ موجد ہے تو ہلکے رنگ کی دیواروں کے ساتھ گہرے رنگ کا رگ ڈال لیں۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ پھر آپ کو احتیاط بھی کرنی ہو گی کہ رگ زیادہ دیر گیلا نہیں رہے۔

6- خوبصورت روشنیاں

دلکش روشنیاں کسی بھی جگہ کا نقشہ بدل سکتی ہیں۔ چاہے آپ کا غسل خانہ مدھم رنگوں کا ہو یا پھر گہرے رنگوں سے سجا ہو، اگر آپ مزید خوبصورتی چاہتے ہیں تو پھر سٹیٹمنٹ لائٹس ضرور استعمال کریں۔

7- تھوڑا سا قدرتی انداز

غسل خانے میں فریش انداز چاہیۓ۔۔۔؟ کوئی مسئلہ نہیں! ایک دلکش سے گلدان میں نمی پسند کرنے والا کوئی پودا رکھیں اور بس۔ پودوں کی سب سے اچھی بات یہی ہے کہ وہ ہر رنگ اور ہر انداز کے ساتھ بہترین لگتے ہیں۔ اور ان کی مدھم سی مہک پوری جگہ کو تازگی فراہم کرتی ہے۔

8- مفرد انداز کے ٹائلز

بےشک ٹائلز کا شمار غسل خانے کے لوازمات میں تو نہیں ہوتا لیکن ہر غسل خانے میں ان ضرورت تو ہوتی ہے نا۔ تو اگر آپ کو اپنے سادہ انداز کے غسل خانے میں کچھ مختلف کرنا ہے تو اس طرح کے رنگین ٹائلز کو ذہن میں رکھیں۔

9- قدرتی انداز

آج کل اس طرح کا قدرتی انداز بہت زیادہ مشہور ہے اور ہمیں تو یہ انداز بہت ہی زیادہ پسند ہے۔ تو اگر آپ اپنے غسل خانے کی دیواروں کو توڑنا یا پھر ان کے اوپر سے پلاسٹر نہیں اکھاڑنا چاہتے تو اس طرح کی پتھر کی دیوار کے بارے میں ضرور سوچیں۔۔۔ یقینا آپ کا غسل خانہ اس سے بہت اچھا لگنے لگے گا۔

10- سنہرا اور شاہانہ

سنہرا رنگ ہمیشہ بہت شاہانہ انداز اپنے ساتھ لاتا ہے۔ تو اگر آپ اپنے غسل خانے میں بہت زیادہ کچھ نہیں کرنا چاہتے تو صرف چند سنہرے رنگ کے لوازمات استعمال کر لیں۔

11- پردے

روشنی چھلکاتے نازک سی لہروں کے ساتھ دلکش پردے آپ کو بھی ایک پرسکون ماحول میں کھینچ لیں گے۔ ان پردوں کو آپ شاور یا باتھ ٹب کے آگے بھی لگا سکتے ہیں یا پھر کھڑکی کے سامنے۔

12- سمندری تاثر

اس تصویر کو دیکھنے کے بعد آپ کو بھی گرمیوں میں کی شام میں ساحل سمندر پر بیٹھ کر ساری تھکن اتارنا یاد آ رہا ہے؟ بس ہم تو اس غسل خانے کے انداز پر فدا ہو چکے ہیں۔

غسل خانے میں شوخ رنگوں کا دلکش استعمال.

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista