باتھ روم کی صفائی کے لیے کچھ خیالات

FarzanaZahoor FarzanaZahoor
源自原本 Essence, 源原設計 YYDG INTERIOR DESIGN 源原設計 YYDG INTERIOR DESIGN Baños modernos
Loading admin actions …

آپ کے گھر میں باتھ روم ایسا مقام ہے جسے گھر کے مہمان بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور کسی بھی گھر میں صفائی کے میعار کو دیکھنے کے لیے اس کے باتھ روم/غسل خانے کی صفائی پر نظر ڈالیں ۔ باقی گھر کی نسبت باتھ روم کی صفائی زیادہ مشکل کام ہے۔ ہر گھر میں صفائی سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ویسے تو باتھ روم کی صفائی کے لیے مختلف مصنوعات بازار میں دستیاب ہوتی ہیں لیکن گھر میں موجود چیزوں سے بھی باتھ روم کو صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح آپ اپنے  جدید باتھ روم کو کم وقت میں آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے  یہاں آپ کی کوششوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے اوردیر تک اس کا اثر رکھنے کے لیے آج ہم ہومی فائی میں  آپ کے لیے کچھ خیالات لائے ہیں۔ امید ہے آپ ان کو پسند کریں گے۔ تو آئیے ان سے فائدہ اُٹھائیں۔

شروع کہاں سے کریں؟

کسی بھی جگہ کی صفائی شروع کرنے کے لیے سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پلاسٹک کی ٹوکری کو گندگی اور کوڑا ڈالنے کے لیے استعمال کریں۔ اس کے بعد بلیچ لیں ایک کپ یا کٹورے میں ڈالیں اور فرش پر ۵ منٹ کے لیے لگا کہ چھوڑ دیں۔ ایک سپرے بوتل میں پانی اور سرکے کو برابر حصوں میں بھریں کسی کاغذ یا کپڑے پر اس محلول کو ڈالیں اور داغ والی جگہوں پر اس کو لگائیں۔ اس کے علاوہ سنک کے اندر بھی اس محلول کو ڈالیں ۔ شاور کے داغ دھبوں کے لیے اس کو سپرے کریں۔باتھ روم کی باقی صفائی کے بعد فرش سے بالوں اور باقی گندگی کو صاف کرنے کے لیے ٹوکری کا استعمال کرنا مناسب رہتا ہے۔ اس طرح سے آپ باتھ روم میں جھاڑو لگا کر اسے صاف کر سکتےہیں۔  شاور کے نیچے پردوں کو صاف رکھنے کے لیے مہینہ میں ایک بار بلیچ اور کلینر کو مکس کر کے استعمال کریں۔

گیلے تولیے کو خشک کس طرح رکھا جا سکتا ہے؟

ہر باتھ روم میں تولیے کا استعمال کیا جاتا ہے اور اکثر ہم دھیان نہیں رکھتے اور جہاں مرضی ہوتی گیلا تولیا یا کپڑا رکھ دیتے ہیں۔لیکن یہ نہیں سوچتے کہ  باتھ روم میں گیلے کپڑے یا تولیے جگہ جگہ رکھنے سے باتھ روم اچھا نہیں لگتا اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ تولیا لٹکانے کے لیے ایک ہک کا استعمال کیا جائے ۔  اس سے  گیلے تولیے جلدی خشک بھی ہو جاتے ہیں اور باتھ روم بکھرا بکھرا بھی نظر نہیں آتا۔

الماریوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

اگر آپ اپنی دوائیاں رکھنے والی الماری میں شیمپو، کاسمیٹکس ، اور بالوں کے لیے کنگھا وغیرہ رکھتے ہیں تو یہ دور ہو سکتے ہیں لیکن اگر آپ ان سب چیزوں کی لیے باتھ روم کے اندر ہی الماری بنا لیں تو یہ زیادہ بہترین اور فائدہ مند ہو سکتی ہیں۔  اس سے نہ صرف چیزیں ادھر اودھر بکھرنے سے بچ جاتی ہیں بلکہ اس سے باتھ روم منظم اور خوبصورت بھی نظر آتا ہے۔ اور کاوئنٹر بھی صاف اور کھلا لگتا ہے۔

صابن کے داغ دھبوں سے نجات ممکن ہے؟

ہاتھ منہ دھونے کے لیے صابن کا استعمال تو لازمی کیا جاتا ہے۔ اکثر اس کے استعمال میں غیر احتیاطی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے صابن ادھر اودھر پھیل جاتا ہے۔اور اگر باتھ روم میں صابن پھیلا ہو ہو تو یہ بہت ہی گندا نظر آتا ہے اس سے نہ صرف صابن ضائع ہوتا ہے بلکہ دکھنے میں بھی برا لگتاہے۔  اس بات سے بچنے کے لیے مائع صابن یا ہینڈ واش کا استعمال کریں۔ اور اپنے سنک کو پھیلے ہوئے صابن کے داغ دھبوں سے بچائیں۔  سنک پہ لگے داغ دھبوں کو کلینر کی مدد سے صاف کر لیں۔صاف سُتھرا سنک ہر کسی کو اچھا لگتا ہے ۔ اس لیے اس کو صاف سُتھرا رکھنا بہت ضروری ہے ۔ اس کی صفائی کے لیے اور کچھ طریقے ہیں وہ یہ کہ سنک میں ٹوٹھ پیسٹ اورپانی  کے داغ دھبوں کو خشک ہونے سے پہلے صاف کر لیں بعد میں یہ مشکل سے صاف ہوتے ہیں۔ اس قسم کے داغ دھبوں کو صاف کرنے کے لیے مصنوعات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

باتھ روم کی باقی صفائی کے بعد فرش سے بالوں اور باقی گندگی کو صاف کرنے کے لیے ٹوکری کا استعمال کرنا مناسب رہتا ہے۔ اس طرح سے آپ باتھ روم میں جھاڑو لگا کر اسے صاف کر سکتےہیں۔  شاور کے نیچے پردوں کو صاف رکھنے کے لیے مہینہ میں ایک بار بلیچ اور کلینر کو مکس کر کے استعمال کریں۔

شاور کی صفائی کیسے ممکن ہے؟

خشک شاور کو صاف کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی اس پہ لگے داغ دھبے بہت جلدی صاف ہو جاتے ہیں ۔ شاور لیتے وقت اس سے پانی کے چھینٹے دیواروں اور دروازوں پر پڑتے ہیں اور داغ چھوڑ جاتے ہیں اس سے بچنے کے لیے شاور کو اردگرسے کور کر لیں تا کہ پانی زیادہ دیواروں اور دروازے پر نہ پڑے ۔ یہ تھوڑی سی زیادہ محنت آپ کو صفائی کرنے میں ہونے والی زیادہ محنت سے بچا سکتی ہے۔ کھڑکی اور شاور کے درمیان کے راستہ کو نمی سے بچانے کے لیے آپ اسے نچوڑنے والے کپڑے سے خشک کر لیں۔ شاور خشک ہونے کے بعد اس کے پردوں کو کھول دیں اس سے باقی جگہوں جیسا کہ دروازے اور باتھ روم میں رکھی ہو ٹوکریوں سے بھی نمی  ختم کی جا سکتی ہے۔

باتھ روم کی مزید تجاویز کے کیے ان مضمونوں کو ملاحضہ کریں۔ باتھ روم کی صفائی کے لیے چند مفید مشورے اور آپ کے باتھ روم/غسل خانے کے لیے چودہ(14) حوصلہ افزاء منصوبے

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista