بڑی کھڑکیوں کے فائدے اور نقصانات

Farheen Farheen
Haus der Ufogel, Aberjung Design Agency Aberjung Design Agency Puertas y ventanas modernas
Loading admin actions …

اپنے گھر کے بلڈر ہونے کی حثیت سے آپکو بہت سے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ خاص طور پر نامور بلڈرز اور آرکیٹیکٹس کی موجودگی میں۔ ناقابلِ یقین طور پر ایک ناخوشگوار احساس ہے جو کہ نئے گھر کوبناتے ہوئے محسوس ہوتا ہے۔ اپنی آئیڈیا بکس کے ذریعے ہم ان سوالات کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ آپ کو گھر بناتے ہوئے پیش آتے ہیں۔ اسلیئے آج ہمارا موضوعِ گفتگو بڑے شیشے والی کھڑکیاں ہیں جنکو ہم ماہرانہ رائے سے جانچیں گے۔

بڑی کھڑکیاں کیوں بنانی چاہیں؟

کھڑکیوں کا عمل دخل گھر میں روشنی کی فراہمی سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ کھلتی ہیں تو ہمیں باہر کا نظارہ کرواتی ہیں، اندر اور باہر کے ماحول کو آپس میں ملاتی ہیں۔ بند ہونے پر آپکو ایک خاص پرائیوسی فراہم کرتی ہیں۔ اسطرح یہ تعلق خاص طور پر کھڑکی کے کھلنے اور بند ہونے کے درمیان ہے۔ یہ کھلتی ہیں تو تازہ ہوا اور آکسیجن اندر لے کر آتیں ہیں۔ بند ہوں تو آپکے اونچے میوزک کو مزید خوشگوار بناتیں ہیں۔ اسلیئے بڑی کھڑکیاں کھلی ہوا، زیادہ آکسیجن اور تیز میوزک کو خوش آمدید کہتی ہیں لیکن اگر آپ کھلی جگہ پر رہتے ہیں تو ہی یہ ڈیزائن استعمال کریں

مکمل طور پر چمکدار دیوار – ایک نیا رجحان

آرکیٹیکچر کے کام میں، تکنیکی کاموں اور مصوری کو ایک ساتھ استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کسطرح اس عمارت میں زیادہ فوائد کے ساتھ اسکے جمالیاتی حسن کو بھی مدِ٘نظر رکھا گیا ہے۔ بہت سے آرکیٹیکٹ ایک آزاد خیال سے اپنا پروجیکٹ شروع کرتے ہیں۔تخلیقی عمل میں، ایک شیشے کی دیوار کا فیصلہ بہت بصری ہے، کیونکہ روایتی طور پر گھر کی دیواریں اینٹوں سے بنائی جاتیں ہیں۔ لیکن نئے رجحان کے مطابق گھر کی دیواریں اینٹوں کی بجائے شیشے سے بنائی جاتیں ہیں۔ بڑی کھڑکیاں منظر کو بھی مزید خوبصورت بناتیں ہیں۔ اسلیئے اس گھر میں ایک بڑی سی کھڑکی بنائی گئی ہے۔ اگر ساتھ والوں کا لیونگ روم ذرا فاصلے پر ہے تو آپکی پرائیوسی محفوظ رہے گی

لیونگ روم میں بڑی کھڑکیاں

ویسے تو بڑی کھڑکیاں پورے گھر میں فائدہ دیتی ہیں لیکن اگر آپ آجکل کے رجحان کو دیکھیں تو لیونگ روم میں بڑی کھڑکیاں لگانے کا رجحان بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ ان کھڑکیوں کو آپ حرارتی موصل بنا سکتے ہیں تاکہ سورج کی تپز کرنیں آپ کو زیادہ نقصان نا پہنچائیں۔

ہومی فائی تجویز: آپ اپنی پرائیوسی کے لیئے ایک اچھے ٹیکسٹائیل کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ ایک سستا طریقہ ہے

بڑی کھڑکیاں سوئمنگ ایریا کے لیئے

اگر آپ کے اندر بھی سوئمنگ ایریا ہے تو بغیر سوچے بڑی کھڑکیوں کا انتخاب کریں۔ ایک خوبصورت نظارے کے ساتھ باتھ لینا کس کا خواب نہیں ہوتا۔

خوبصورت مناظر

بڑی کھڑکیاں صرف آکسیجن اور دھوپ اندر آنے کا سبب نہیں بنتیں بلکہ ان کے ہوتے ہوئے آپ خوبصورت ، دلکش اور قدرتی مناظر کا بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس تصویر کی مثال لے لیجئے اپنے باغیچے کے سامنے کے کمرے میں ایک بڑی اور شاندار سی کھڑکی لگائیے اور موسم کے نظاروں کا لطف اٹھائیے۔ بارش کے موسم میں ایک کپ کافی اور آپکی پسندیدہ کتاب۔ کیا شاندار امتزج ہے

قیمت

بڑی کھڑکیوں کو بناتے وقت ماحول کے ساتھ ساتھ ایک اور عنصر کا بھی دھیان رکھنا پڑتا پے جو کہ سب سے زیادہ ضروری ہے وہ ہے قیمت۔ آپکو اندازہ لگانا ہوگا کہ ڈبل گلیز کے شیشے لگانے پر کتنا خرچہ آئے گا۔ آجکل عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں لگائی جاتیں ہیں جن میں موصلیت کی خوصیت کی جگہ ہوتی ہے۔تجارتی طور پر، شیشے کو مختلف اقسام میں بانٹ دیا جاتا ہے ہلکے شیشے سے بھاری شیشوں تک۔ اگر آپ گھر کے لیئے صحیح شیشہ استعمال کرتے ہیں تو آپ کافی بچت کر سکتے ہیں۔ لیکن بڑی کھڑکیاں لگاتے وقت آپکو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ بڑی کھڑکیوں کو نصب کرنے کے لیئے آپکو ایک ماہر کی ضرورت ہوگی۔ اسطرح بڑی کھڑکیاں عموما زیادہ قیمت میں تیار ہوتیں ہیں

صفائی

بڑِی کھڑکیوں کی صفائی ایک مشکل کام ہے آپکا پورا ایک دن بھی صرف ہوسکتا ہےجب آپ اسکو غلط صرف سے صاف کررہے ہوں۔ لیکن سب کچھ درست ہوسکتا ہے اگر آپ ایک صحیح صرف اور صحیح کپڑے سے اسکی صفائی کریں جو کہ شیشے پر نشان نا چھوڑے۔ انکو صاف کرنے کے بعد آپکو ایک خاص قسم کے کپڑے سے انکو خشک کرنا ہوگا تاکہ ان پر کوئی نشان نظر نہ آئے ۔ ایک آخری صلاح یہ ہے کہ ان کو سورج میں سکھانے کی غلطی نہ کریں کیونکہ یہ ان پر موجود دھبوں کو واضح کر دیں گی بجائے انکو سکھانے کے۔ اگر آپ بلکل غلطی کے بغیر کام چاہتے ہیں تو کسی ماہر کو کام پر رکھ لیں لیکن اگر آپ بلکل مفت کام کرنا چاہتے ہیں تو اپنے ہاتھوں سے کام کریں

فوائد

بڑی کھڑکیوں والے گھروں کے مالک کو آئے دن ان کے فائدے اور نقصانات سننے کو ملتے ہیں۔ لیکن ہر مالک مکان صرف اس کے فائدے گردانتا ہے جیسے کہ بڑی کھڑکیوں سے منظر بہت شاندار نظر آتا ہے۔ یہ سچ بھی ہے کسی بھی عمارت کی بڑی کھڑکیاں ایک خاص منظر کی دعوت دیتیں ہیں اور سورج کی روشنی کو اندر خوش آمدید کہتی ہیں۔ پینارامک کھڑکیاں اسٹائلش ہونے کے علاوہ ہوا کے گزر کے لیئے بھی بہت اچھی ہیں

نقصانات

تاہم، آپکو بڑی کھڑکیوں کے نقصانات بھی بتانا ضروری ہے۔ بڑی کھڑکیاں صرف خوشگوار مناظر کو ہی اندر آنے نہیں دتیں بلکہ گرمی اور دھول مٹی کو بھی اندر آنے دیتیں ہیں۔ انکی قیمت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے اور انکو نصب کروانے کے لیئے بھی آپکو قیمت بھی ادا کرنی پڑے گی اسطرح کل ملا کر آپکو اسکا بہت خرچہ برداشت کرنا پڑے گا اور انکو حرارت کے موصل بنانے کے لیئے  جو آلات خریدنے پڑیں گے انکے لیئے آپ کو الگ سے خرچہ کرنا پڑے گا۔

حرارت

بڑی کھڑکیاں خوبصورت مناظر اور ہوا کے آنے کا باعث بنتی ہیں لیکن آپ کو اس کڑوے سچ کا سامنا بھی کرنا ہوگا کہ اگر آپ میدانی علاقوں میں رہتے ہیں تو آپکو گرمیاں آپکے لیئے بہت مشکل ہوسکتی ہیں کیونکہ شیشہ حرارتی موصل ہوتا ہے اور بہت روشنی کو منعکس بھی کرتا ہے۔ آپ متبادل کے طور پر حرارتی موصل شیشے لگا سکتے ہیں لیکن وہ یقینا آپکو عام شیشوں سے تین گنا مہنگے پڑیں گے

پرائیوسی

بڑی کھڑکیوں کے بہت سے فوائد کے ساتھ ہمیں آپکو اس کے نقصانات بتانا بھی ضروری ہے۔ اگر بہت سے پڑسیوں کے بیچ رہے ہیں تو آپکو یقینا بڑی کھڑکیوں کے خیال کو چھوڑنا ہوگا کیونکہ اسطرح آپکی پرائیوسی مخل ہونے کا خطرہ ہے اور یقینا اپنے گھر میں تانک جھانک آپکو بھی پسند نہیں ہوگی

بہت زیادہ روشن

اگر آپ بھی سورج کے بعد میں اٹھتے ہیں تو بڑی کھڑکیاں یقینا آپ کے لیئے پریشانی کا باعث بنیں گی کیونکہ یہ آپکے گھر اور کمرے کو علی الاصبح روشن کردیں گے۔ اسطرح یہ آپکی صبح کی نیند میں ٘مخل ہوں گے۔ آپ پردے لگا کر روشنی کو روک سکتے ہیں لیکن اسکے لیئے آپ کو اٹھ کر پردے گرانا ہوں گے۔ تو اگر آپ فطرتا نیند کے دلداہ ہیں تو بڑی کھڑکیاں آپ کے لیئے فعال ثابت نہیں ہوں گی

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista