کھسکنے والے دروازوں Sliding Doors کی خصوصیات اور تیکنیکی معلومات

Amjad Ali Amjad Ali
Раздвижные двери с витражами, Lesomodul Lesomodul Puertas estilo clásico
Loading admin actions …

کھسکنے والے دروازے ایک فکسڈ ٹریک پربال بیرنگ کی مدد سے پھسل کر کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ جنکا بنیادی مقصد کم احاطے والے گھروں میں جگہ کی بچت اور سہولت ہوتی ہے۔ کھسکنے والے دروازوں کی جہاں اپنی افادیت اور فواید ہیں وہاں اسکے چند نقصانات بھی ہیں۔ مثلا کھسکنے والےدروازے مہنگے ہوتے ہیں۔ انکی تنصیب تیکنیکی لحاظ سے ایک مشکل مرحلہ ہوتی ہے۔ مرمت اور دیکھ بھال میں مشکل ہوتے ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر گرد و غبار اور میل کچیل کا آسان شکار بھی ہوتے ہیں۔ لیکن بعض ملکوں اور مخصوص حالات میں کھسکنے والے دروازوں کی تنصیب ناگزیر ہوجاتی ہے۔ homify.pk آج آپ کے ليے Sliding Doors کی جدید اقسام اور دلکش ڈیزاین متعارف کروارہی ہے۔

مرکزی دروازہ

استقبالیے میں کھسکنے والےدروازوں کی تنصیب سہولت کا زریعہ ہوتی ہے۔ اسکی افادیت اس وقت خوبصورتی میں بدل جاتی ہے جب دروازے شیشے سے بنے ہوں۔

حیران کن انداز

کھسکنے والے دروازوں میں وقت گزرنے کے ساتھ جدت اور اختراعی اصناف متعارف ہو رہی ہیں۔ زیرنظر دروازہ اسی طرز ذوق اور انداز فکر کی غماز ہے۔

خوب زیبا

کچن کے اندرونی اوربیرونی احاطے کو بچانے والا یہ دروازہ نيے اور جدید رجحان کی نمايندگی کرتا ہے۔ جس میں نفاست اور سلیقہ مندی واضح نظرآرہی ہے۔ دروازے کی ساخت مضبوط لکڑی سے بنی ہے جسکے چوکاٹ مستحکم اور پايدار ہیں۔

حسن ترتیب

شیشے سے بنا یہ کھسکنے والا دروازہ باورچی خانے اورکھانے کے کمرے میں تقسیم کا زریعہ ہے۔ شفاف شیشوں کی مدد سے ایک خوبصورت ربط بھی قايم کیا گیا ہے۔ 

خواب گاہ اور دیوان خانہ

خواب گاہ اور دیوان خانے کے مابین پردے اور تخلیے کے غرض سے شیشے کےپھسلنے والے دروازے نصب کيے گيے ہیں جو شفاف نہیں ہیں اور انکے آرپاردیکھا بھی نہیں جاسکتا۔ 

کپڑوں کی الماری

کپڑوں کی بڑی الماری کا سايز سنبھالنے کے ليےکھسکنے والے دروازے عملی طورپر ایک مفید اور کارآمد آيڈیا ہے۔ زیرنظر نمونہ اسی مہارت اور نفاست پسندی کی غمازی کرتا ہے۔

سٹوڈیو اور دفتری احاطوں کی تقسیم

زیرنظرنمونے میں ایسا کمرہ نمایاں ہے جسے آپ سٹوڈیویا دفتر تصور کر سکتے ہیں۔ اور اس کمرےکو تقسیم کرنے کے ليے خوبصورت اور مزین دروازے لگايے گيے ہیں۔ جنہیں بوقت ضرورت کھسکا کر تخلیہ کا ماحول بخلیق کیا جاسکتا ہے۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista