آپ کے کپڑوں والے کمرے کے لئے سات منظم آئیڈیاز

usranaz usranaz
Apto Zanon, Camila Chalon Arquitetura Camila Chalon Arquitetura Vestidores clásicos
Loading admin actions …

ڈریسنگ روم کو ترتیب دینے کے لئے بہت زیادہ کوششوں کی ضرورت ھوتی ھے اس کو باقی گھر کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے لئے ایک ے زائد حکمتِ عملیوں پر عمل کرنے کی ضرورت پیش آتی ھے۔ اسلئے آج ہم ایک ہی وقت میں سات عملی اور خوبصورت آئیڈیاز کو پیش کرنے جا رھے ہیں جو ڈریسنگ روم کو پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت اور دلکش بنا دیں گے۔ ہم نے اس مضمون میں اس کی ہم آہنگ شکل، دستیاب جگہ،اس کی خوبصورتی اور کامل سجاوٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ھے،آپ ان میں سے ایسے ماڈل کو منتخب کرسکتے ہیں جو آپ کے اور آپ کے گھر کے لئے موزوں ہیں اور آپ کی شخصیت کے ساتھ قریبی، بہادر اور معمول سے ہٹ کر ہم آہنگ ھوتے ہیں۔

1- جامع کمرہ

ایک کشادہ ڈریسنگ روم جس میں خوبصورتی کے تمام عناصر کے علاوہ سنگھار میز کی جگہ فراہم کرتا ہے۔ ایسی جگہ ھے جہاں سٹوریج کے لئے کھلی اور بند درازوں پر مشتمل الماریاں ایک سیڑھیوں کی مانند ترتیب دی گئی ہیں۔ اس جگہ میں ایک بڑی میز کو آئینے کے ساتھ مزین کیا گیا ھے جو کہ ایک دلکش سنگھار میز کا کام سر انجام دیتی ھے۔ ان چمڑے کی مصنوعات میں صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک تازہ ھوا کے گزر کے روشن دان انتہائی ضروری ھے۔

2. خوبصورتی کا عنوان

اس ڈریسنگ روم کی خوبصورتی اس کے دلکش اور پُرسکون رنگوں میں پنہاں ھے۔ اس کے ساتھ اس کا ڈیزائن اور اس کی ترتیب اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بنتی ھے۔اگر آپ نوجوان نسل کے پسندیدہ اور دلفریب سٹائل کے کپrوں کے دلدادہ ہیں تو یہ کمرہ ان دلکش کپڑوں کو لٹکانے کے لئے ایک خوبصورت جگہ فراہم کرتا ھے۔اس کمرے کی ہر چیز آپ کی سوچ کے عین مطابق ھے۔

3. شوخ رنگوں کے ساتھ

 شوخ رنگ فیشن ماڈلوں کے لئے سب سے زیادہ مقبول رنگ ھوتے ہیں جو تازہ ترین فیشن اور زندگی کے سے بھر پور سٹائل میں ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں،اس کمرے میں کپڑے کی الماریوں کے لئے اورنج رنگ کا انتخاب کیا گیا ھے۔لیکن اس کے فرش پر پڑے خوبصورت پھولوں والے قالین کا شکریہ جس کی قلابی رنگت نے اس کمرے میں رنگوں کا حسین امتزاج پیدا کر رکھا ھے۔ اس غیر رسمی کمرے میں شوخ اور نرم رنگوں کا  حسین امتزاج کو داخلہ ڈیزائنر بہت پسند کرتے ہیں اور ایسے رنگوں کا اطلاق اکثر ڈریسنگ روم میں کیا جاتا ھے۔

4. ایک عملی کمرہ

ڈریسنگ روم بڑے سائز کے کمرے پر مشتمل ھوتے ہیں اور ان کے بڑے سائز کی وجہ سے ان کی سجاوٹ اور ترتیب تھوڑا سا مشکل کام ھے۔ کپڑے اور جوتوں کے لئے یہ خوبصورت کمرہ پوری دیواروں کے ساتھ منسلک شیلفوں سےمزین کیا گیا ھے۔ان شیلفوں کو جوتوں، کپڑوں اور کوٹ کی حلقہ بندیوں سے تقسیم کیا گیا ھے۔ دیوار میں نصب لکڑی کی سادہ شیلفوں کی مدد سے بہت سی جگہ کو سٹور کے لئے استعمال میں لایا جا سکتا ھے۔جس میں آپ بہت سی چیزوں کو دلکش انداز میں محفوظ کیا جا سکتا ھے۔

5. شیشے کی دیوار کے پیچھے

ڈریسنگ روم میں  شیلفوں کو کپڑوں اور جوتوں کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہیں اس ڈریسنگ روم کو آگے شییشے کا دروازہ استعمال کیا گیا ھے۔ شیشے کا یہ دروازہ ایسا تاثر پیدا کرتا ھے جیسے آپ کسی مہنگی اور مقبول ترین کپڑوں اور جوتوں کی دکان میں داخل ھو چکے ہیں جہاں پر ہر ایک شیلف میں کپڑے اور جوتے الگ الگ دلکش انداز میں ترتیب اور نفاست کے ساتھ سجائے گئے ہوں۔ اس کے علاوہ یہ شیشے کا دروازہ اس ڈریسنگ روم کی بُو کو بھگانے کے لئے تازہ ھوا کے گزر کو سہل بناتا ھے جس سے یہ کمرہ خوبصورت نظر آنے کے ساتھ تازہ اور آرام دہ ماحول پیدا کرتا ھے۔

6. طویل شیلفیں

لمبی شیلفیں ڈیسنگ روم کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ھوتی ہیں۔ اس کا پہلا فائیدہ یہ ھے کہ اس بڑی شیلف میں بہت سے جوتوں کو سٹور کیا جا سکتا ھے۔ یہ طویل شیلفین ڈریسنگ روم کو کشادگی فراہم کرتی ہیں اور اپنے کھلے منہ اور بغیر دروازوں کی وجہ سے اس میں بہت سی چیزوں کو محفوظ کرنے کا موقع ملتا ھے۔ آپ ان میں بہت سے رنگوں کا امتزاج پیش کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ اس کی ایک شیلف میں نیلے رنگ کے جوتوں کو محفوظ کر سکتے ہیں جب کہ دوسری شیلف میں سرخ رنگ کے جوتوں کو ترتیب دے سکتے ہیں۔اس طرح آپ مختلف رنگ کے جوتوں کی مدد سے اس کمرے میں مختلف رنگوں کا اشتراک قائم کر سکتے ہیں جس سے کمرے کی دلکشی اور خوبصورتی میں اضافہ ھوتا ھے۔

6۔ کامل گوشہ

جب آپ اپنی مرکزی خواب گاہ کے کونے میں بنا ایک مکمل تیار شدہ ڈریسنگ روم نظر آتا ھے تو آپ کے خواب گاہ کا ڈیزائن مزید خوبصورت بن جاتا ھے۔ ڈریسنگ روم کی وجہ سےخواب گاہ کی سجاوٹ اور دلکشی میں کوئی مشکل پیدا نہیں ھوتی بلکہ اس ڈریسنگ روم کی  نفاست اور دلکش ترتیب کی وجہ سے خواب گاہ میں ایک خاص خوبصورتی اور دلکشی قائم ھو جاتی ھے۔آپ اپنی خواب گاہ کے کونے میں ایک شیلفوں والی الماری نصب کر کے اس میں کپڑے اور جوتوں کو سجا سکتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف آپ اس خواب گاہ کے ساتھ ایک چھوٹاسا کمرہ ڈریسنگ روم کے لئے مختص کر سکتے ہیں اور اسے اپنی مرضی اور سوچ کے مطابق ترتیب اور سجا سکتے ہیں۔

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista