سردیوں میں قالین کے انتخاب کے ۷ آئیڈیاز

Shahtaj Shahtaj
homify Dormitorios modernos
Loading admin actions …

سردیوں کے موسم میں جس طرح ہم اپنے وجود کو ٹھنڈ سے بچاتے ہیں اسی طرح ہمیں اپنے گھر کو بھی سردیوں میں خاص اہتمام دینا چاہئے اور ہم میں سے بہت سے لوگ ایسا کرتے بھی ہیں اور وہ بھی خوبصورت، نرم اور پائیدار قالین منتخب کرکے۔ سردیوں کے موسب میں ہم تقریباََ ہر کمرے میں قالین کا استعمال ضروری سمجھتے ہیں اور اسی لئے موٹا، گرم قالین خری کر اس سے اپنے کمرے اور گھر کو ایک نئی وضع اور جدت بخشتے ہیں۔ اگر ہم کسی کمرے میں گول قالین استعمال کرتے ہیں تو وہ کلاسک کمرہ بنا جاتا ہے اور اگر مستطیل قالین بچھاتے ہیں تو جدید کمرہ بننے میں اسے زیادہ وقت نہیں لگتا۔ ان سب کاموں اور فیصلوں میں تخلیقات کا اہم کردار ہوتا ہے اور اس کے لئے ہم کسی اچھے قابل اور سمجھدار ڈیزائنر سے رابطہ کرسکتے ہیں جو ہمیں ہمارے کمرے، پسند، موسم اور مزاج کے مطابق قالین منتخب کرنے میں بخوبی مدد دے سکتے ہیں۔ لیکن یہ دوسرا حل ہے، پہلا حل اپنی قابلیت پر بھروسہ رکھ کر خود سے قالین منتخب کرنا ہے تو آئیں آپ کی قابلیت میں کچھ اضافہ ہم بھی کریں!

۱۔ خوابگاہ

خوابگاہ میں اکثر قالین کمرے کی وسعت کے مطابق رکھا جاتا ہے۔ اگر آپ کا خوابگاہ وسیع و عریض ہے تو پلنگ کے اختتام پر آپ قالین بچھا لیں اور اگر آپ کا خوابگاہ چھوٹا ہے تو آدھا قالین آپ پلنگ کے نیچے لے سکتے ہیں اور آدھا پلنگ کے باہر۔ اس کے علاوہ چھوٹا قالین بھی ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔

۲۔ بچوں کا کمرہ

بچوں کا کمرہ اکثر چھوٹا ہی ہوتا ہے تو ان میں ایک گول قالین کا انتخاب بہت خوبصور ہوسکتا ہے جس کا رنگ بچے کی پسند کے مطابق ہوسکتا ہے جس سے وہ اپنے کمرے میں رہنا پسند کرے اور اسے گندا ہونے سے بھی بچائے۔ سردیوں میں بچے اگر نیچے بھی بیٹھ کر کھیلنا یا پڑھنا پسند کریں تب بھی انہیں ٹھنڈ سے بچایا جاسکتا ہے۔ اون سے بنے قالین سردیوں کے لحاظ سے بہت کار آمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

۳۔ دیوان خانہ

دیوان خانے میں ہم عام طور پر بھی قالین کا استعمال ضرور کرتے ہیں تو سردیوں کے آںے سے صرف ان کے معیار، قسم اور رنگ میں فرق آتا ہے جیسے ہلکے رنگ کے بجائے گہرے رنگ کا قالین ٹھنڈ میں گرماہٹ کا احساس دلاتا ہے اور اسی طرح موٹا قالین پیروں میں ٹھنڈ لگنے سے بچائے رکھتا ہے۔

۴۔ کھانے کا کمرہ

کھانے کے کمرے میں ہم اکثر قالین نہیں بچھاتے لیکن سردیوں میں یہ بالکل ممکن ہے کہ ہم قالین کا استعمال کھنے کے کمرے میں بھی کریں اور اس کے لئے سب سے بہترین جگہ کھانے کی میز کے نیچے ہے۔ اور وہ اس لئے کیونکہ کھانا کھاتے وقت لوگوں کے پاؤں فرش پر ہوتے ہیں اس لئے اس وقت قالین کا وہاں ہونا ایک معقول فیصلہ ہوگا۔

۵۔ سنگھار کمرہ

سنگھار کمرے میں سردیوں کے لئے قالین بچھانا ایک اچھا آئیڈیا ہے اور اس کے لئے زیادہ مہنگا یا قیمتی قالین خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ اچھا  پائیدار اور موٹا قالین بچھانا اچھا رہیگا کیونکہ اس کمرے میں اکثر صرف آپ ہی ہوتے ہیں اور خو کی موجودگی میں ٹھنڈ کا احساس نہ ہونے دینا ہی صرف آپ کا مقصد ہوتا ہے۔

۶۔ دالان

دالان جیسا کہ سجاوٹ کے معاملے میں گھر کا سب سے نظر انداز کیا جانے والا حصہ ہوتا ہے اس طرح قالین کے معاملے میں بھی یہی ہوتا ہےلیکن اگر آپ کا دالان وسیع ہے تو اس میں قالین بچھانا ایک بہت منفرد آئیڈیا ہوگا اور وہ بھی سادہ ہلکی پرنٹ کے ساتھ دیواروں کے رنگ سے میل کھاتا قالین سردیوں کے موسم میں مہمانوں کو خوش آمدید کرتا ہوا۔

۷۔ مطالعہ کا کمرہ

مطالعے کا کمرہ اکثر کرسیاں اور میز رکھے ہوئے نظر آتا ہے لیکن قالین بچھانا اس کمرے میں ایک نیا اور شاندار اضافہ ہوگا جو سردیوں میں ایک ساتھ پڑھائی کرنے کے لئے بچوں کو کھلی اور آرامدہ جگہ میسر کریگا۔ قالین کا اس کمرے میں شمول کمرے کو کامل اور ٹھنڈ سے محفوظ بنائیگا۔

سردیوں کے موسم میں آئیڈیاز جاننے کے لئے دیکھیں: خوابگاہ کی دیواروں پر کیے جانے والے ۷ سردیوں کے رنگ

¿Necesitas ayuda con tu proyecto?
¡Contáctanos!

Destacados de nuestra revista